Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گندم، چینی، کھاد اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری

Posted on
شیئر کریں:

گندم، چینی، کھاد اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری
ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائیاں جاری،پشاور میں 57 ٹن چینی جبکہ ضلع خیبر میں 22 ٹن چینی ضبط۔ بریفنگ
رمضان المبارک میں متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر کاروباری یونٹس پر 2 کروڑ 90 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ بریفنگ
52 لاکھ 87 ہزار سے زائد مستحق گھرانوں میں مفت رمضان آٹا پیکیج تقسیم کیا گیا۔ بریفنگ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت گندم، چینی، کھاد اور اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ کی روک تھام بارے میں اعلی سطحی اجلاس بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری خوراک، داخلہ، انڈسٹریز سمیت کسٹم اور سپیشل برانچ حکام، متعلقہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر پی ایم آر یو نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزی کے تدارک کیلئے بھی اقدامات جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنے مابین معلومات کے تبادلے اور اچھی کوآرڈینیشن کے ذریعے سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹھوس کاروائیاں عمل میں لائیں۔سمگلنگ کی روک تھام بارے میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں دس سرحدی اضلاع میں 21 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

 

ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائیوں کے دوران پشاور میں 57 ٹن چینی (57050 کلوگرام)جبکہ ضلع خیبر میں (22050 کلوگرام) 22 ٹن چینی ضبط کی گئی ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضبط شدہ چینی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد عوام کو فروخت کرکے محاصل صوبائی خزانے میں جمع کرادئیے جائیں گے۔اسی طرح رمضان المبارک میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور دیگر متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر چھ ہزار دو سو پینتیس یونٹس پر 2 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری خوراک نے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں 52 لاکھ 87 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں ایک کروڑ 53 لاکھ سے زائد 10کلوگرام آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کئے گئے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ڈیلرز کے سٹاک کی کڑی نگرانی کی جائے اور ضلعی انتظامیہ سرحدی اضلاع کو ضرورت سے زیادہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی کنٹرول کرنے پر خصوصی توجہ دے کر ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنائے۔

chitraltimes chief secretary chairing meeting on atta sugar and fertilizer smugliing2

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73831