Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلیشئر پھٹنے سے دریائے چترال میں طغیانی اور سیلاب، تورکہو رائین پل اورایک گاڑی دریا برد

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مختلف مقامات پر گلیشئر پھٹنے سے دریا چترال میں طغیانی اور سیلابی صورت حال اختیار کرگیا ہے ۔ ۔ گزشتہ رات موڑکہو کے علاقے میں گلیشئرپھٹنے کے نتیجے میں وریجون نالہ میں سیلاب آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر فصلوں اور مکانات کو جذوی نقصان پہنچنے کے ساتھ ایک موٹر کار(غوگئے) بھی سیلاب میں‌بہہ گیا ہے ۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ اور اسی طرح اپر تورکہو کے دریا میں بھی شدید طغیانی کی وجہ سے چترال اور اپر تورکہو کو ملانے والی واحد رابطہ پل بھی رائین گاؤں کے مقام پر دریا برد ہوگیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں اپر تورکہو کی تقریبا ساٹھ ہزار آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے ۔
یادر ہے کہ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی گرمی اپنی عروج پر ہے، جس کے نتیجے میں گلیشئر پگھلنے کے ساتھ پھٹ رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی اور دریا چترال میں سیلابی صورت حال ہے ۔ مقامی انتظامیہ کی طرف سے ندی نالوں کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو اختیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے ۔
muzhgole selab 2

muzhgole selab 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10710