Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت بلتستان کی وفد کا معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان سے ملاقات

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں محکمہ مواصلات و تعمیرات مسلسل بہتری کی راہ پر گامزن ہے محکمہ میں کئی اصلاحات متعارف کی گئی ہیں اور کرپشن کی بیخ کنی کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ کے تمام امور کی ڈیجیٹلائزیشن پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ عوام کو مواصلات کی بروقت سہولیات اور خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے اور محکمہ میں تاخیری حربوں کی روک تھام ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملاقات میں گلگت بلتستان کے وزیر مواصلات و تعمیرات وزیر سلیم، سیکرٹری گلگت بلتستان آصف اللہ خان، سیکرٹری مواصلات خیبر پختونخوا اعجاز حسین انصاری اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔سیکرٹری مواصلات خیبر پختونخوا نے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے وفد کو محکمہ مواصلات و تعمیرات سے متعلق ای بیڈنگ اور ای ٹینڈرنگ پر بریفنگ دی اور ان کے فوائد بھی واضح کئے وفد نے محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبر پختونخوا کی انقلابی کوششوں کے تعریف کی اور کامیاب پالیسیوں اور اقدامات اٹھانے پر خوشی کا اظہار کیا ریاض خان نے وفد کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو جتنا تعاون چائیے وہ ہم فراہم کریں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا وژن ہے کہ ہر محکمے سے کرپشن ختم ہو جائے، انکے معاملات مکمل طور پر شفاف بنیں اور تمام محکمے عوام کو جوابدہ ہوں۔ ریاض خان نے گلگت بلتستان حکومت کو اپنی صوبائی حکومت اور محکمہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
44233