Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت بلتستان میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تعلیم کو فروع دینے کے حوالے سے وزیراعلیِ جی بی اور اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے سی ای او کی لندن میں ایک اور نشست

شیئر کریں:

گلگت بلتستان میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تعلیم کو فروع دینے کے حوالے سے وزیراعلیِ جی بی اور اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے سی ای او کی لندن میں ایک اور نشست

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور سی ای او اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (چک شہزاد) کمپس عبدالوحید کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں (TYDA) دی یوتھ ڈیولپمنٹ اکیڈمی کے چیرمین سیدالرحمن بھی موجود تھے۔ اس نشست کا مقصد گلگت بلتستان میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تعلیم کو فروغ دینا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مختلف تعلیمی اداروں کو گلگت بلتستان مدعو کیا اور صحت کے شعبے بلخصوص الائیڈ ہیلتھ سائنسز (Allied Health Sciences) میں UK کے یونیورسٹیوں کے تعاؤن سے سرمایہ کاری کرنے کے خواہش کا اظہار کیا۔ جس سے مستقبل میں نا صرف گلگت بلتستان کے لوکل ہسپتالوں کی ضروریات پوری ہونگی بلکہ نوجوانوں کو بیرون ِ ممالک میں بھی روزگار کے مواقع میسر آئینگے۔

واضح رہے کہ اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (چک شہزاد) جدید ٹیکنالوجی، جدید انفراسٹرکچر اور ماہر اساتذہ کی مدد سے تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہی  ہے،اورآنے والے دنوں میں گلگت بلتستان میں  الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے شعبے کا اغاز کرنے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ اور یہ ملاقت بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, مضامینTagged
69360