Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرین لشٹ ریشن میں زیر تعمیرآرسی سی پل کا ایک پیلردریا برد،صوبائی وزیرنے نوٹس لےلیا

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) گرین لشٹ ریشن کے مقام پر لوٹ اویر اورملحقہ علاقوں‌ کو چترال سے ملانے کیلئے زیرتعمیر آرسی سی پل کا ایک گارڈرتعمیر کے دن ہی ٹوٹ کر دریا برد ہوگیا ہے . ذرائع کے مطابق گزشتہ دن پل کے تیار گارڈر دریا کے اوپر ڈالے جارہے تھے کہ اچانک توازن برقرار نہ کرتے ہوئے ایک گارڈردرمیان سے ٹوٹ کر دریا بردہوگیاہے . تاہم اس موقع پر مزدوراپنی جانیں‌بچانے میں‌ کامیاب ہوگئے ہیں.
اس خبرکا صوبائی حکومت نے فوری نوٹس لیا ہے . صوبائی وزیر موصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری انکوائری کاحکم دیا ہے . اورکہا ہے کہ دو دنوں کے اندر اندر واقعے کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی. انھوں‌نے مذید کہا ہے کہ پل کی تعمیر میں استعمال تمام میٹیریل کالیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائےگا۔جبکہ واقعہ میں ملوث ٹھیکیدار اور انجینئرز کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
greenlasht bridge chitral
greenlasht bridge

[fbvideo link=”https://www.facebook.com/chitraltimes/videos/688824001570605/” width=”500″ height=”400″ onlyvideo=”1″]


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22061