Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ گراؤنڈ کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں غیر معینہ مدت تک دھرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

گرم چشمہ گراؤنڈ کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں غیر معینہ مدت تک دھرنے کا فیصلہ

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز ) عوام گرم چشمہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی سے گرم چشمہ گراؤنڈ کو متنازعہ بنانے کی جتنی کوشش کی جارہی ہے اس سے عوام لوٹ کوہ تنگ آکراحتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں آج ایل ڈی ایف کے زیر انتظام گرم چشمہ کے مقامی ہوٹل میں ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایل ڈی ایف کے ذمہ داران، سیاسی نمائندگان، ڈرائیور اور بازار یونین کے نمائندے، نوجوانان لوٹ کوہ کے نمائندے اور معتبرات لوٹ کوہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 مئی2024 دوپہر ایک بجے تک اگر گرم چشمہ گراؤنڈ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو علاقے کے عوام احتجاجاً غیر معینہ مدت کے لئے گرم چشمہ گراؤنڈ پر دھرنا دیں گے۔ دھرنے کا اختتام گراؤنڈ کے قابل قبول حل کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں ہوگی۔
اجلاس کے شرکاء نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرم چشمہ گراؤنڈ کے مسئلے کو طول دینے کی وجہ سے علاقے میں دونوں فریق پریشانی کا شکار ہیں۔ اس لئے ہم آخری بار انتظامیہ اور گراؤنڈ سے متعلق تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ گرم چشمہ کے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

chitraltimes ldf garamchashma meeting on ground 2 chitraltimes ldf garamchashma meeting on ground 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88877