Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ ژیتور پل انتہائی خستہ حالی کا شکار ، فوری نوٹس لیا جائے۔ عوامی حلقے

شیئر کریں:

گرم چشمہ ژیتور پل

گرم چشمہ ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گرم چشمہ بازارسے کچھ ہی فاصلے پر ژیتور گول کے مقام پر جیب ایبل پل انتہائی مخدوش حالت میں ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ۔ علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ روزانہ ہزاروں لوگ اس پل سے گزرتے ہیں ۔ جن میں پیدل اور ٹریفک سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات بھی شامل ہیں۔ ہچکولے کھاتی یہ پل تیس سے زائد دیہات کو مین گرم چشمہ سے ملاتا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر مختلف جگہوں میں دراڑیں پڑگئی ہیں۔ گزشتہ دن ایک موٹرسائیکل سوار پل عبور کرتے ہوئے اس دراڑ میں دھنس گیا اور نیچے دریا میں گرتے گرتے موقع پر موجود لوگوں نے انھیں بچالیا ہے ۔ جبکہ اس سے پہلے اس مقام پر دو موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔


علاقے کے عوام کا مذید کہنا ہے کہ گزشتہ سات برسوں سے اس پل کی مرمت نہیں ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے پل انتہائی مخدوش حالت میں ہے اور متعلقہ ادارے شاید کسی بھی بڑے حادثے کا انتظار کررہے ہیں۔ جبکہ پل کی خستہ حالی سے سب واقف ہیں
جبکہ سالانہ بھاری ٹریفک اور آلو سے لوڈ ٹرک بھی اسی پل سے گزرتے ہیں۔ علاقےکے عوام نے منتخب نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ ژیتور پل کی خستہ حالی کافوری نوٹس لیا جائے اور فوری مرمت کرکے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر کسی بھی وقت یہاں حادثے کا قومی امکان ہے ۔

chitraltimes xitor bridge garamchashma lotkhoh

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
49927