Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ پولو گراونڈ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر سول سوسائٹی کے نمائندوں کا دھرنا تیسرے روز میں داخل

Posted on
شیئر کریں:

گرم چشمہ پولو گراونڈ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر سول سوسائٹی کے نمائندوں کا دھرنا تیسرے روز میں داخل

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گرم چشمہ کے مقام پر پولوگراونڈ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر سول سوسائٹی کے نمائندوں اور کارکنان کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگئی جن میں عوامی بلدیاتی نمائندے، ڈرائیورز یونین، کھیلوں کے انجمن کے نمائندے اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اور پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر لوٹ کوہ ڈیویلپمنٹ فورم یا LDFکے پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے ہیں۔ ایل ڈی ایف کے صدر نصرت الٰہی نے فون پر پریس کلب نیوز ٹی وی کو بتایاکہ ضلعی انتظامیہ نے سابق ریاست چترال کے دور سے عوامی ملکیتی پولوگراونڈ کو بچانے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے اور ایک پرائیویٹ پارٹی کی طرف سے پولوگراونڈ کے ایک حصے پر دعویداری کا عدالت میں دفاع میں ناکام رہا جبکہ لینڈ سیٹلمنٹ کے دوران بھی اس پرائیویٹ پارٹی نے پٹواریوں کی مدد سے ریاستی ملکیتی زمین کو اپنے نام کرانے پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جس پر عدالت نے ان کے حق میں دے دیا ہے اور بالائی عدالت میں لویر کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا موقع گنوادیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب پولوگراونڈ کی اس متنازعہ زمین کو اس کے مالک سے خریدنے کے سوا اور کوئی چارہ کار نہیں ہے جوکہ 86لاکھ روپے بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کے حل ہونے پر لوٹ کوہ کے عوام دھرنا جاری رکھیں اور مرحلہ وار احتجاج کا دائرہ کار بڑہادیں گے اور امن وامان کی صورت حال خراب ہونے پر تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

chitraltimes garam chashma protest for play ground chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89119