Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ وادی کو پورے ملک سے ملانے والا واحد پل ”چومور سیر“ ٹوٹ گیا

شیئر کریں:

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز) گرم چشمہ روڈ دروشپ کے مقام پر چترال اور لوٹکوہ ویلی کو ملانے والا واحد پل آلو وں سے بھری ٹرک کا وزن برداشت نہیں کرپایا اور آلو لوڈڈ ٹرک سمیت دریا برد ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آلووں سے بھری ٹرک پل کراس کرتے ہوئے پل کی شہتیر ٹوٹنے کی وجہ سے پل سے نیچے گرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے علاقے کے عمائدیں کا کہنا تھا کہ پل کی حالت بھی کافی عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا اتنی زیادہ وزن برداشت کرنے کے قابل نہیں تھا۔ پل کی صلاحیت سے زیادہ وزن والا ٹرک جب پل سے گزرنے کی کوشش کی تو پل یہ وزن برداشت نہیں کرپایا اور گر گیا۔ علاقے کے عمائدیں اس بات پر زور دیا کہ پل پر دو چوکیدار ہمیشہ باری باری ڈیوٹی دینے کے ذمہ دار ہیں مگر اتنے وزن سمیت پل پر ٹرک سفر کرنے کی اجازت کیسے دی گئی یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔


یا د رہے کہ گرم چشمہ وادی میں ابھی آلو کا سیزن زوروں پر ہے اور غریب لوگوں کے کروڑوں کا آلو ابھی بھی کھیتوں میں پڑا ہوا ہے۔ یہ واحد پل تھا جس کے ذریعے گرم چشمہ میں آمدورفت ممکن تھا مگر پل کے ٹوٹنے کے بعد کروڑوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ پیدا ہوا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ پل کا فوری طور پر متبادل تیار کیا جائے اور لوگوں کو کروڑوں کے نقصان سے بچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پل پر اتنی زیادہ وزن سمیت سفر کرنے کی اجازت دینے والے ملازمین اور اتنا زیادہ لوڈڈ ٹرک والے اور ٹھیکہ داروں کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کے لئے کوئی اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے سے گریز کرے۔

دریں اثنا پل ٹونٹے کی وجہ سے ٹریفک کانظم وضبط برقرار رکھنے کے لۓ شعور اوی چیک پوسٹ کے قریب عارضی طوپر بھاری گاڑیاں روک دی گئی ہین۔ایس ایچ او شغور تھانہ دلشاد پری کی ہدایت پر شغور پولیس موقع پر موجود ہے اور بھاری گاڑیوں کو ایک اوی چیک پوسٹ پر پارک کیا جارہاہے ۔

chitraltimes garamchashma bridge broken 2
chitraltimes garamchashma bridge broken 7
chitraltimes garamchashma bridge broken 10
chitraltimes garamchashma bridge broken 1
chitraltimes garamchashma bridge broken truck plunged into river
chitraltimes shoghore police

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53496