Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گاؤں مجگرام اور اُوچوگول کو جلد موغ یوسی میں شامل کیا جا ئے۔اہالیان

Posted on
شیئر کریں:

گاؤں مجگرام اور اُوچوگول کو جلد موغ یوسی میں شامل کیا جا ئے

مجگرام اُوچو,اور اُوچوگول ہمیشہ سے موغ یوسی میں شامل چلے ارھے تھے,جب بھی الیکشن کا وقت اتا تھا تو موغ گاؤں سنٹر ھونے کی وجہ سے ہمیشہ پولنگ اسٹیشن بھی گاؤں موغ ہی میں بنایا جاتا تھا۔مگر سن 2008ءکے بعد جب سلیم خان ایم پی اے تھا تو اس نے مجگرام, اُوچو, اور اُوچوگول کو موغ یوسی سے الگ کرکے اپنے گاؤں کندوجال یوسی میں شامل کیا تھا اور یہ کام بلکل خفیہ طریقے سے کیا تھا, جس وقت اس نے یوسی تبدیل کیا تو مجگرام اور اُوچوگول کے عوام کو بلکل معلوم نہیں تھا۔جب 2013ء کے الیکشن قریب ائے تو معلوم ھوا کہ مجگرام, اُوچوگول کندوجال یوسی میں شامل ھے اور ظلم کی انتہا یہ ھے کہ پولنگ اسٹیشن بھی اُوچوگول میں بنایا گیا ھے ۔مجگرام اور اُوچو کے عوام کوبھی اُوچوگول میں جاکر ووٹ کاسٹ کرنا ھے۔ ابھی حل ہی میں جو بلدیاتی الیکشن ھوئے اس میں بھی یہی صورت حل تھا کہ مجگرام اور اُوچو کے عوام کو پھر سے  اُوچوگول جاکر ووٹ کاسٹ کرنا ھے
اس بلدیاتی الیکشن کے بعد مجگرام, اُوچو اورموغ کے عوام کو احساس ھوگیا کہ ان کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ھوئی ھے, کیونکہ گاؤں موغ,مجگرام, اور اُوچوگول ایک ہی گاؤں ہیں,ایک بھائی موغ میں رہتاھے تو دوسرا بھائی مجگرام اور اُوچو میں رہائش پزیر ھے۔
 جب بھی خوشی اورغمی ھوتی ھے تو یہ تینوں گاؤں شریک ھوتے ہیں اور ان کے اپس میں رشتے,چراگاہ اور زمین وغیرہ سب مشترک ہیں,تو یہ کوئی تُوک نہیں بنتا ھے کہ ان دونوں گاؤں کا یوسی الگ کرکے کندوجال کے ساتھ زم کیا جائے یہ سراسر ان تینوں گاؤں کے عوام کے ساتھ ظلم ھے۔
لہذا مجگرام,اُوچو,موغ اور اُچوگول کے عوام الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ضلعی الیکشن کمیشنر چترال سے پُرزور درخواست کرتے ہیں کہ مہربانی کرکے مجگرام,اور اُوچوگول کو واپس موغ یوسی میں شامل کردیں۔
اور تحصیل چیرمین جناب آمان الرحمن  صاحب سے بھی درخواست ھے کہ مجگرام اور اُوچوگول کو واپس موغ یوسی میں شامل کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔
فقط اہالیان 
گاؤں موغ,مجگرام,اُوچو, اور اُچوگول
گرم چشمہ چترال لوئر

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, خطوطTagged
61140