Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کے پی کے پی اے ایس اورجی بی افسران کیلے محکمانہ امتحانات اکتوبر کے تیسرے ہفتے شروع ہونگے

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونحوا کے پی اے ایس افسران (BS-17) اور گلگت بلتستان کے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروس کے افسران کے لئے محکمہ امتحانات (سیکنڈ ٹرم)، اکتوبر 2018 کے تیسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے۔ مذکورہ امتحان میں شمولیت کے خواہشمند افسران کو اپنے کوائف اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مقررہ فارم پر 8 ۔اکتوبر2018 سے پہلے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمانہ امتحان (سیکنڈ ٹرم) میں کریمنل لاء ۔II (I) ،کریمنل لاء III (II) ، ریونیو لاء II (I) ، ریونیولاء III (II) ، جیل ، لوکل گورنمنٹ ، سول لاء II (I) اور ٹریژری کے پرچے شامل ہیں۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
13757