Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن چترال کےچیئرمین کی طرف سے فرانسیسی ادویات کی بائیکاٹ کااعلان

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) چیرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن (PCDA) چترال رحمت الہی نے فرانس کے صدر اور عوام کی طرف سے رسول پاک کی شان میں گستاخی پر اس کی معروف فرماسوئٹیکل کمپنی سنوفی SONOFY کے ادویات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ وہ خود اس فرماسو ئٹیکل کمپنی سنوفی کے میڈیسن اسٹاکسٹ ہیں ۔ لیکن فرانس کی طرف سے شان رسالت میں گستاخی کے بعد انہوں نے عملا اس کمپنی کی ادویاتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ اور وہ اس کے کسی بھی میڈیسن یا دیگر مصنوعات کو آیندہ فروخت نہیں کرے گا ۔ انہوں نےچترال کے تمام کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ سے اپیل کی ۔ کہ وہ موجودہ سٹاک کو ختم کریں ۔ اور آیندہ آرڈر بک کرنے سے احتراض کریں ۔ کیونکہ انہوں نے سپلائی مکمل طور پر روک دی ہے ۔ اس لئے کمپنی کو مزید آرڈر نہیں دیا جائے گا ۔ چیر مین پی سی ڈی اے نے کہا ۔ کہ انہوں نے اپنے کاروبار کا آغاز سنوفی فرماسوئٹیکل کمپنی کے سٹاکسٹ کے طور پر کیا تھا ۔ لیکن فرانس میں حالیہ دنوں میں گستاخانہ خاکوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد انہوں نے احتجاجا یہ ادویات فروخت کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے ۔ کیونکہ سنوفی کمپنی فرانس کی فرماسوئٹیکل کمپنی ہے ۔ اس ادویات کی فروخت سے براہ راست کمپنی اور حکومت فرانس کو مالی فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے تمام ڈاکٹر حضرات سے اپیل کی ۔ کہ وہ بھی حکومت فرانس کی طرف سے شان رسالت میں گستاخی کرنے اور مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کے حوالے سے معافی طلب کرنے تک سنوفی کمپنی کی ادویات کو بطور نسخہ لکھنے سے اجتناب کرکے رسول پاک سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کریں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42534