Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کا اجلاس، جعل سازوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کا اجلاس، جعل سازوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

گرم چشمہ ( نمائندہ چترال ٹایمز ) کہوار اہل قلم گرم چشمہ کا ایک ھنگامی اجلاس گزشتہ دن یونین کونسل پرابیگ کے دفتر واقع چیرویل گرم چشمہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کہوار اہل قلم کے صدر علاؤالدین نے کی۔اجلاس میں شریک کابینہ ممبران اور دوسرے سنئیر ممبران نے شرکت کی جن میں کہوار اہل قلم گرم چشمہ کے چیرمین غیاث الدین سوالی،نائب صدر دوم میرزہ عالم عالم جنرل سکریٹری یونس عادل سینئر ممبر شرافت خان شرافت،معروف شاعر علی نور خان راہی، سابق صدر فرہاد خان،سینیر ممبران میر حسام الدین، فیاض احمد فیض،عدنان بلوچ اور حیدر علی آتش نے شرکت کیں۔

اجلاس میں اہل قلم گرم چشمہ میں سازش کے زریعے دراڑ پیدا کرنے،ممبران میں نفاق و فساد پیدا کرنے کی کوشش کرنے ،گروپ بندی کرکے تنظیم کو نقصان پہنچانے، اراکین کو ورغلانے والے عناصر کی نشاندھی کرنے اور ان کی سازشوں کو منظرعام پر لانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور تمام عہدیداران و ممبران نے اس عمل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے تمام گروپ بندی کے خلاف ہم آواز ہونے کا اعلان کیا اور سب نے اتفاق رائے سے درج زیل باتوں پر متفقہ فیصلہ کیا۔

یہ کہ کہوار اہل قلم گرم چشمہ جس کا قیام 2016 میں گرم چشمہ میں عمل میں لایا گیا تھا یہی اصل اور حقیقی تنظیم ہے جسے مرکز کہوار اہل قلم نے اسی وقت سے تسلیم کیا ہے۔
یہ کہ کہوار اہل قلم گرم چشمہ کا اصل فیس بک پیج جو کہ 2016 میں بنایا گیا تھا یہی کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کا ترجمان پیج ہے اس کے علاؤہ دوسرے پیج جعلی ہیں جنہیں جلد از جلد فیس بک سے ہٹایا جائے ورنہ ان جعلی گروپ کو منظرعام پر لاکر کاروائی کی جائیگی۔

یہ کہ کہوار اہل قلم گرم چشمہ کا ایک ہی فیس بک گروپ ہے جس کے پروفائل پر اہل قلم گرم چشمہ کے تمام سینیر ممبران کا گروپ فوٹو موجود ہے جسے اس اعلامیہ کے شائع ہونے کے بعد اسی پیج اور فیس بک و واٹس اپ گروپ پر شئیر کیا جائیگا تاکہ اسی ممبران و عام افراد صرف اصلی پیج و گروپ کو فالو کریں۔اس کے علاؤہ فیس بک پر دیگر اس قسم کے گروپ جعلی ہیں ان سب کو وارننگ دی جاتی ہے کہ جلد از جلد ایسے تمام جعلی گروپس کو فیس بک سے ہٹائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

اس کے علاؤہ سب سے اہم فیصلہ یہ ہوا کہ پچھلے سال ستمبر 2021 کا کابینہ تاحال برقرار رہے گا.جس کے مطابق کہوار اہل قلم گرم چشمہ کا ستمبر2021 والا کابینہ جس کے صدر علاؤ الدین حیدری،چیرمین غیاث الدین سوالی نائب صدر آول سلطان صلاح الدین صالح نائب صدر دوم اسرار الدین مراد نائب صدر سوم میرزہ عالم عالم جنرل سکریٹری یونس عادل فنانس سکریٹری شیر افگن برقرار رہیں گے اور چونکہ مرکزی کہوار اہل قلم ان دنوں اپنے حلقہ جاتی تنظیمات کی نئی کابینہ سازی کرنے کا حکم کرنے والا ہے اس اعلان تک پچھلے سال کا یہ کابینہ برقرار رہے گا جبکہ مرکز کی طرف سے نئی کابینہ سازی کا حکم آنے کے بعد اس کابینہ کو تحلیل کرکے نئے کابینہ کا انتخاب کیا جائیگا۔اس کے علاؤہ بعد میں بننے والا کابینہ جسے ایک غیر قانونی پیج میں شائع بھی کیا گیا تھا اسے مکمل طور پر کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ اہل قلم کا ایک اہم اجلاس جلد بلایا جائیگا جس میں تمام ممبران کی رجسٹریشن کا کام مکمل کیا جائیگا اور مرکزی اہل قلم کو آگاہ کیا جائیگا جبکہ پچھلے سال اور حال ہی میں ہم سے بچھڑ جانے والے دو اہم ممبران چیرمین عبد الرحمان مرحوم و عظمت الدین سعادت کے نام تعزیتی ریفرنس کے بارے میں بھی اس مٹینگ میں گفت و شنید ہوگی۔ آخر میں تمام حاضر ممبران و موبائل کے زریعے پیغام دینے والے تمام ممبران نے نفاق و کشیدگی ختم کرکے یکجا ہو کر کام کرنے اور تنظیمی امور میں بیجا مداخلت کرنے والے غیر متعلقہ افراد و عوامل کے خلاف یکجا ہوکر کام کرنے کا اعادہ کیا۔ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اگلے اہم مٹینگ کے لئے آپ سب کو جلد اطلاع دی جائیگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62146