Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کھلا خط بنام ڈپٹی کمشنر اپر چترال بسلسلہ نفاذ دفعہ 144 قاقلشٹ۔۔۔سیف الدین

شیئر کریں:

محترم ڈپٹی کمشنر/مجسٹریٹ صاحب اپر چترال

سوشل میڈیا پر اپکے دفتر سے جاری شدہ ایک اشتہار زیرگردش ہے جو کہ موسمی سیاحتی مقام قاقلشٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق ہے۔
جناب ڈپٹی کمشنر/ مجسٹریٹ صاحب آپ کو بخوبی علم ہے کہ چترال میں موسم سرما بہت سخت اور طویل ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ چترال سے بہت سارے لوگ شہری علاقوں کا رح کرتے ہیں۔ لیکن جو لوگ باوجود شدید سردی اور مشکلات کے چترال ہی میں وقت گزارتے ہیں وہ صرف اور صرف بہار آنے کی امید میں ہوتے ہیں۔ اب بہار کے امد کے ساتھ آپ کے جاری کردہ اشتہار نے عوام میں ایک ناامیدی پیدا کر دی ہے۔ جناب اعلی انسانی زندگی میں سیر و تفریح کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

جناب اعلی؛ الحمداللہ کورونا کا خطرہ اب ٹل چکی ہے، اور پوری دنیا اور پاکستان میں حالات معمول میں آنا شروع ہو چکے ہیں۔ ان حالات میں قاقلشت کو بند کرنے کی کوئی جواز نہیں بنتا۔ کیونکہ قاقلشٹ اپر چترال کے عوام کی واحد سیر گاہ ہے۔ ہم اپر چترال کے عوام اپنی انتظامیہ سے اس فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہیں۔
شکریہ

فقط
سیف الدین اپر چترال

 کھلا خط بنام ڈپٹی کمشنر اپر چترال بسلسلہ نفاذ دفعہ 144  قاقلشٹ۔۔۔سیف الدین

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوط
46564