Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے پلازمہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔۔اجمل وزیر

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے پلازمہ لینے کی تیاری کے لیے سنئیر ڈاکٹروں ڈاکٹر شاہجہان، ڈاکٹر فضل رازق، ڈاکٹر خالد خان، ڈاکٹر حمیدہ قریشی اور ڈاکٹر عثمان خٹک پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی بنا دی ہے یہ کمیٹی پیسوایمونائزیشن کے لیے خون سے پلازمہ نکالے گی جو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر عمل درآمد کر کے ہمارے سارے وزراء اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے میدان میں ہے اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان خود بھی تمام صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے صوبائی حکومت کے کیے گئے بروقت اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہو گئے مردان کے گاؤں منگاہ سے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے لیے گئے 109 نمونے نیگیٹو ثابت ہوئے۔ جس کی تصدیق NIH نے کر دی ہے۔ یونین کونسل منگاہ کے حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں اور آہستہ آہستہ منگاہ کو کھول دیا جائے گا عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے صوبائی حکومت پر خلوص کوشیشیں کر رہی ہیں وہ پشاور میں کورونا وائرس کے تازہ ترین صورتحال پر میڈیا کو بریفننگ دے رہے تھے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ ایک طرف ہم کورونا وائرس سے لڑ رہے ہیں اور دوسری طرف بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی وافر مقدار میں موجودگی بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے کے لیے تواتر کے ساتھ مارکیٹ پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ریلیف پیکج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ریلیف پیکج کو وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت تقسیم کریں گے جس سے 21 لاکھ 50 ہزار خاندان مستفید ہونگے۔ احساس پروگرام کے تحت پہلے یکمشت 4 مہینوں کے 12000 روپے ہر خاندان کو ملیں گے جبکہ چند ہفتوں میں 3 مہینوں کے 6 ہزار روپے یکمشت خیبرپختونخوا حکومت دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیکج کی تقسیم کے لیے صوبے بھر میں 3600 پوائنٹس بنائے گے وفاقی حکومت کے ساتھ اس حوالے سے مکینزم بنایا ہے اور یہ سب مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے آن لائن ہو گا۔ اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کی بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہے تاکہ انہیں خون کی فراہمی میں کسی قسم کے رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
33971