Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کم سے کم ماہانہ اجرت 21 ہزار روپے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کم سے کم ماہانہ اجرت 21 ہزار روپے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں صوبائی حکومت کی اعلان کردہ کم سے کم ماہانہ اجرت پر یکم جولائی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس ضمن میں یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ممتاز روحانی شخصیت اور مبلغ پیر رحمت کریم آف ڈاگ اسماعیل خیل کی وفات پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ اُنہوںنے مرحوم کی وفات کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءپر نہیں ہو سکے گا۔ مرحوم کی دینی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی گراں قدر علمی و دینی خدمات عرصہ دراز تک یاد رکھی جائیں گی ۔
دریں اثناءوزیراعلیٰ نے سابق ایم پی اے عبد الرزاق مجددی کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔
<><><><><><>

آزاد جموں کشمیر انتخابات میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکاروں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پروزیراعلیٰ کا اظہار افسوس


پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آزاد جموں کشمیر انتخابات میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکاروں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں چار فوجی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے سوات کے دو نوجوانوں کے دریائے پنجکوڑہ میں ڈوب کر جاںبحق ہونے کے واقعہ پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اُنہوںنے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
50770