Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت اجلاس، ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت اجلاس، ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں ریونیو امور کے حوالے سے مختلف اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں ریونیو امور کے حوالے سے کارکردگی اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور ریونیو امور کے حوالے سے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت کے پیشِ نظر ریونیو کورٹ کیسسز بروقت نمٹائی جائیں۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں سے متعلق اراضی کے حصول میں تیزی لائی جائے۔ اجلاس میں گڈ گورننس فریم ورک، سروس ڈیلیوری سنٹرز کا قیام اور لینڈ کمپیوٹرائزیشن میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی نے پیشرفت پر اجلاس کو بریف کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں 16 سروس ڈیلیوری سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں جن میں سے 11 پر کام مکمل اور پانچ پر پیشرفت جاری ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے کام میں تیزی لانے اور اس ضمن میں مسائل دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر سے متعلق مہارت پر پٹواریوں کی بھی تربیت کی ضرورت ہے اور ان کی ٹریننگ پروگرامز میں شمولیت یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کو پاکستان سیٹیزن پورٹل اور اضلاع میں کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات کے حل میں پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس ضمن میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اداروں پر عوام کے اعتماد کا انحصار مسائل کی نشاندہی اور بروقت ازالے پر ہے۔ انہوں نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں انسدادِ تجاوزات مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سٹیٹ لینڈ کو ہر صورت تجاوزات اور قبضے سے پاک کرنے اور اس ضمن میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ سٹیٹ لینڈ نہ صرف واگزار کی جائے بلکہ استعمال میں لانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

chitraltimes commissioner malakand division shoukat yousufzai chairing performance meeting


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63951