Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کلرز آف چترال کے زیراہتمام مونٹین ڈے اورفخر چترال ایوارڈ کی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) کلرز آف چترال کی طرف سے چترال میں پہلی مرتبہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اداروں اور شخصات کو فخر چترال ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جسے چترال کے لوگوں نے بہت سراہا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب چترال کے ایک معروف ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال محمد حیات شاہ تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ ایکٹیڈ کے ضلعی سربراہ نگاہ حسین شاہ نے صدر محفل کے فراءض انجام دیے ۔ دیگر مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان ، ڈی پی ایم ایس آر ایس پی طارق احمد ، صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و نو منتخب صدر تحریک انصا ف لوئر چترال سرتاج احمد خان ، معروف سکالر علی اکبر قاضی ،صدر پریس کلب چترال ظہیر الدین اور بڑی تعداد میں دیگر موجود تھے ۔ یہ تقریب خصوصی طور پر انٹر نیشنل ماءونٹین ڈے کی اہمیت کے پیش نظر اسی روز ضلعی انتظامیہ چترال ،ایکٹیڈ ، گلوف وغیرہ اداروں کے مالی معاونت سے منعقد کیا گیا ۔ کلرز آف چترال کے چیف ایگزیکیٹیو مہتاب ضیاب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کی اس منفرد تقریب میں شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ کسی کی خد مات کا اعتراف اُن کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرتا ہے ۔ اور چترال میں بے پناہ ایسے ادارے اور شخصیات موجود ہیں ۔ جن کی خدمات کی تعریف کی جانی چاہیے ۔ اور کلرز آف چترال کی طرف سے فخر چترال ایوارڈ کا آغاز اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ جو کہ آج کی تقریب سے شروع کیا گیا ۔ اس کا دوسرا پروگرام 23جنوری 2020کو پشاور میں اور آخری مرحلہ 12فروی 2020کو اسلام آباد میں مکمل ہو گا ۔ انہوں نے اس حوالے سے بھر پور تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ چترال اور دیگرغیر سرکاری اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب سے ایکٹیڈ کے نگاہ حسین نے کلائمیٹ چینج اور شہزادہ اقتدار الملک نے گلوف کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں درپیش آفات و نقصانات کا خاکہ کھینچا ۔ اور کہا ۔ کہ ہ میں اپنے آپ کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے جنگلات ، پہاڑوں ، گلیشئرز کو بچانے اور قدرتی وسائل کو دانشمندانہ طریقے استعمال کرنے کی جتنی ضرورت ہے ۔ شاید پہلے کبھی نہیں تھی ۔ ہمارے غیر دانشمندانہ اقدامات کی وجہ سے ہواءوں اور پانیوں کے نظام میں بہت تبدیلی آئی ہے ۔ جن کے تباہ کُن اثرات ہم پر مرتب ہو رہے ہیں ۔ اور اربوں روپے ترقی کے نئے منصوبوں پر لگنے کی بجائے آفات کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر لگائے جاتے ہیں ۔ اس لئے ہ میں اپنے ماحول کو دوبارہ درست سمت پر لانے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ تقریب میں ایجوکیشن کیٹیگری کے انعامات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال محمد حیات شاہ نے تقسیم کئے ۔ جس میں چترال کے معروف درسگاہ گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال کا ایورڈ پرنسپل سکول محمد شاہد ، پرائیوئیٹ سکولوں میں چترال پبلک سکول کے پرنسپل وجیہ الدین ،فرنٹیر پبلک سکول کے افسر علی ، شہید اُسامہ احمد وراءچ اکیڈمی کے ڈائریکٹر فداء الرحمن ، روز فاونڈیشن کے سی ای او ہدایت اللہ ، یو نیورسٹی آف چترال کے پروفیسر ظہور الحق دانشٍ،ہا شو فاونڈیشن کے ریجنل ہیڈ نظام علی ، آغا خان ایجوکیشن کے عطا حسین اطہر ، گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے ولی الرحمن ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے حیدر اور جی ڈی لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج کی طرف سے غفور نے ایوارڈ حاصل کئے ۔ سوشل ایکٹی وسٹ کے ایوارڈ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے تقسیم کئے ۔ اور ممتاز سوشل ایکٹی وسٹ صدر چترال چیمبر سرتاج احمد خان ، عنایت اللہ اسیر ، صدر تجار یونین چترال شبیر احمد اور حاجی گُل نواز دروش کو ایورڈ دیے گئے ۔ میڈیا کے ایوارڈ ایکٹیڈ کے نگاہ حسین نے صدر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین ، ریڈیو پاکستان چترال کے سٹیشن ڈائریکٹر جاوید اقبال میں تقسیم کئے ۔ فنکاروں اور کلچر کیٹیگری میں ڈی پی ایم ایس آر ایس پی طارق احمد نے تقسیم کئے ۔ جس میں منورشاہ رنگین ، صوبیدار توکل خان ، افسر علی انجمن ترقی کھوار کا یوارڈ ظہورالحق دانش ، کھوار قلم قبیلہ سرور خان سرور ،سنگر بابا فتاح الدین ، ڈرامہ نگار فنکار اقبال الدین سحر ، ستار نواز پولو کوچ ا افتاب عالم ، فن ستار نوازی و ستار سازی سلطان غنی ،کھوار اہل قلم کے صدر مسرت بیگ مسرت، گائیک میں انسار الہی ، جیرکن نوازی عبدالکریم ، سنگر پولو پلیئر شجاع الحق ، سُرنائی ( نے نوازی ) میں حمید خان دیے گئے ۔ ڈویلپمنٹ سیکٹر کے انعامات صدر پریس کلب ظہیر الدین نے تقسیم کئے ۔ جس میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے امتیاز احمد اور نیاز علی شاہ نے مشترکہ طور پر ایوارڈ حاصل کئے ۔ اس طرح گلوف کے فیلڈ آفیسر اقتدار الملک ، ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمد ، ایکٹیڈ کے نگاہ حسین ، الخدمت فاونڈیشن کے عمران ، سپیشل پرسنز کی طرف سے انٹر نیشنل کرکٹر ثناء اللہ ، ہائیڈرولنک کے عطاء اللہ کو اُن کے ادروں کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیے گئے ۔ صدر چترال چیمبر سرتاج احمدنے سٹیج سیکرٹری آکاش ، ، آر جے حسین ، آر جے وقار کو اور غلام مُر تضی نے اشپاتا نیوز کے سی ای او لوک رحمت کو خصوصی شیلڈ تقسیم کئے ۔ تقریب سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال محمد حیات شاہ نے کہا ۔ کہ کلرز آف طترال نے یہ انتہائی پُر رونق تقریب سجا کر چترال کی ترقی میں کردار ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے جو زرین موقع فراہم کیا ۔ قابل تعریف ہے ۔ اس فورم میں مختلف اداروں نے چترال کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جو معلومات فراہم کیں ۔ یقینی طور پر وقت کا تقاضا ہے ۔ کہ ان معلومات سے سبق حاصل کریں ۔ اور چترال کے قدرتی وسائل کو آیندہ غیر دانشمندانہ اقدامات کے ذریعے نقصان پہنچانے سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال انتظامیہ چترال کے مفاد میں کسی بھی مثبت کام کی حمایت کرے گی ۔ اور ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر اسی قسم کا ایوارڈ پروگرام انتظامیہ کی طرف سے منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔ تقریب کے دوران معروف شاعر اقبال الدین ملی نغمہ پیش کیا ۔ جبکہ فنکار منور شاہ رنگین ، صوبیدار توکل خان اور افسر علی مزاحیہ سبق آموز خاکے پیش کئے ۔ شرکاء فخر چترال ایوارڈ کے انعقاد کو ایک کامیاب پروگرام قرار دیا ۔

colors of chitral taqreeb 1

colors of chitral taqreeb 9

colors of chitral taqreeb 8

colors of chitral taqreeb 7

colors of chitral taqreeb 6

colors of chitral taqreeb 4

colors of chitral taqreeb 5

colors of chitral taqreeb 3

colors of chitral taqreeb 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29733