Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کشکول توڑ دیا، اب تجارتی، معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، وزیراعظم

Posted on
شیئر کریں:

کشکول توڑ دیا، اب تجارتی، معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت نے 10 ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مختص کر دیے، ہم نے کشکول توڑ دیا ہے اب تجارتی، معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزراء اعلیٰ نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری فروغ کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔وزیر اعظم نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو ایس آئی ایف سی میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں، دورہ یو اے ای انتہائی کامیاب رہا، یو اے ای حکام نے 10 ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مختص کردیے۔شہباز شریف نے کہا کہ دوست ممالک نے بھی ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو سراہا ہے، عسکری قیادت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کیا، غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل سرخ فیتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء نے ایپکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد پر اظہار اطمینان کیا۔

 

عالمی عدالت انصاف کا غزہ اور رفح پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا غزہ اور رفح پر اسرائیلی جارحیت روکنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے،امید ہے کہ عالمی برادری اسی طرح کشمیر کے محکوم عوام پر بھی توجہ دے گی۔ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ اور رفح میں جنگ بندی کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ خوش آئند ہے،پاکستان کی جانب سے فلسطینی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کے محکوم عوام پر بھی اسی طرح کی توجہ دی جائے گی جو سات دہائیوں سے بھارتی ظلم وستم کا سامنا کررہے ہیں اور انہیں ان کی بنیادی حق سے مسلسل محروم رکھا جارہا ہے۔

 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ بدستور تاخیر کا شکار

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تاخیر کا شکار ہے۔ تحریک انصاف نے تاحال ارکان کے نام ہی فراہم نہیں کیے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون اور کس جماعت سے ہوگا؟ اتفاق رائے نہ ہوسکا۔حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو جواب دیا گیا ہے کہ پہلے قائمہ کمیٹیوں کے اراکین فائنل ہوں گے۔ چئیرمین کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت تمام قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمین بذریعہ انتخاب منتخب ہوں گے۔حکومت نے پی ٹی آئی سے قائمہ کمیٹیوں کے لیے ارکان کے نام جلد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے آئندہ ہفتے قائمہ کمیٹیوں کے لیے پی ٹی آئی کے نام فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں قائمہ کمیٹیوں میں ارکان کی شمولیت کے حوالے سے بھی معاملات طے پاگئے ہیں۔ عددی تناسب کے لحاظ سے ارکان قائمہ کمیٹیوں میں شامل کیے جائیں گے۔مشاورت میں اتفاق کیا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا معاملہ بجٹ اجلاس کے دوران طے کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں کے نام فراہم کرنے کے باوجود سپیکر کو ارکان میں ردوبدل کا اختیار حاصل ہے۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مزید مشاورت آئندہ ہفتے ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
89396