Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کریک ڈاؤن کے دوران 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی گئی، پاور ڈویڑن

Posted on
شیئر کریں:

کریک ڈاؤن کے دوران 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی گئی، پاور ڈویڑن

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے بجلی چوری روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔پاور ڈویڑن کے مطابق اب تک 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی جاچکی ہے جب کہ 194 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 35.2 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔سیکرٹری پاور ڈویڑن کا کہنا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) دیگر ڈسکوز سے بہتر کام کر رہی ہیں۔لیسکو میں بجلی چوری کے 1159 کیسز سامنے آئے۔ میپکو میں بجلی چوری کے 1317 کیسز رپورٹ ہوئے۔سرکاری ڈسکوز پولیس کے ہمراہ کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔ زیادہ چوری والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

پاکستانی حدود میں عمارت کی تعمیر قبول نہیں، دفتر خارجہ کا افغانستان کو جواب

اسلام آباد(سی ایم لنکس) ترجمان دفتر خارجہ ں ے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے اندر کسی بھی دوسرے ملک کی تعمیرات کو قبول نہیں کرسکتا، طورخم بارڈر کی صورتحال پر افغان دفتر خارجہ کا بیان حیران کن ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ افغان حکومت بارڈر کی بندش کی وجوہات کو بخوبی جانتی ہے، پاکستان اپنی سرزمین کے اندر کسی بھی عمارت کی تعمیر کو قبول نہیں کرسکتا، پاکستانی حدود کے اندر افغانستان کی تعمیرات پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔انہوں ں ے کہا کہ 6 ستمبر کو افغان فوجیوں نے پْرامن حل کے بجائے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، افغان فوجیوں نے طورخم باڈر کے ٹرمینل کو نقصان پہنچایا، بلا اشتعال فائرنگ نے پاکستانی اور افغان شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا جب انہیں ڈھانچے کی تعمیر سے روکا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس قسم کی خلاف ورزیاں اور بلا اشتعال فائرنگ ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی ٹیم نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔

آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، چیف جسٹس

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا ہے کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے اور آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا۔نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی۔ جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی۔ تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور چیف جسٹس آخری مرتبہ نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کر رہا ہوں اور ہو سکتا ہے یہ میرا آخری خطاب ہو، گزشتہ سال عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی تھی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ تعیناتی کے ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے اور اس سے پہلے ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی زیادہ سے زیادہ تعداد 18 ہزار تھی۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ کوشش تھی کہ زیر التواء مقدمات 50 ہزار سے کم ہو سکیں، زیر التواء مقدمات کی تعداد میں دو ہزار کی کمی ہی کر سکے۔نامزد چیف جسٹس فائز عیسیٰ سے متعلق انہوں نے کہا کہ میری نئے آنے والے چیف جسٹس سے مختلف رائے ہو سکتی ہے لیکن نئے آنے والے چیف جسٹس پاکستان قابل تعریف انسان ہیں۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھیں اور کان ہیں لیکن میرے حوالے سے میڈیا میں غلط رپورٹنگ بھی کی گئی، گڈ ٹو سی یو والے میرے جملے کو غلط رنگ دیا گیا، شارٹ اینڈ سویٹ ججمنٹ بارے آبزرویشن دی جس پر غلط رپورٹنگ ہوئی، جو ہوا میں اس کو درگزر کرتا ہوں۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے 15 ستمبر تک بات کرانے کا حکم

اسلام آباد(سی ایم لنکس) سائفر کیس کی سماعت کے لیے قائم خصوصی عدالت نے 15 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں مو?قف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات نہیں کرائی گئی، سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے کہا ہے کہ سیکرٹ ایکٹ کے ملزم کی فون پربات نہیں کروا سکتے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔شیراز رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ 30 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم دیا گیا لیکن بات نہیں کروائی گئی۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو عدالتی حکم پر عمل درا?مد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 15 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کے حکم پر عمل کیا جائے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
79063