Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کرونا کے وبا کو شکست دینے کیلئے اپرچترال کے عوام اپنے گھروں‌میں رہیں …ڈپٹی کمشنر

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ڈی،پی،او اپر چترال، محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ودیگرحکام کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف علاقوں میں بنائے گئے قرنطینہ (عافیت گاہوں) کا دورہ کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ آفیسران کو ہر ممکن سہولیات یقینی بنانے اور کسی بھی کمی بیشی کو پورا کر نے کے حوالے سے ہدایت کی۔ اس سے قبل اپرچترال انتظامیہ نے غیرسرکاری تنظیم چیپس کے چیئرمین جعفردوست کے ساتھ ملکرمختلف علاقوں میں اس وباسے متعلق اگاہی اور اختیاطی تدابیرکے حوالے اعلانات کرتے رہے اورلوگوں‌سے اپیل کی گئ کہ وہ اپنے گھروں‌میں‌رہیں بلاضرورت گھروں‌سے باہرنہ نکلیں .

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعود نے کہا ہے کہ زندگی ایک حسین نعمت ہے۔۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال اس بات کا عزم کرتی ہےکہ اپر چترال فری کورونا وائرس ڈسٹرکٹ ہو۔یہ تب ممکن ہوگا جب آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں گے اور ہمارے تجویز کردہ ہدایات پر عمل کریں گے۔ ائیے سب مل کر اس بات کا اعادہ کریں کہ ہم اس وبا کو شکست دینے کے لئے اپنے گھروں میں رہیں گے۔ کسی سے ہاتھ نہی ملائیں گے۔ کسی سے گلے نہی ملیں گے۔اپنی جان کو بچانے کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کریں گے۔ اپنے ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں گے۔ہم میں سے جو لوگ باہر ملکوں میں ہیں وہ یہ وبا ختم ہونے تک اپنے اپنے جگہوں میں حفاظتی اقدامات کریں گے اور احتیاطی تدابیر اپنائیں گے۔ اور جو پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم ہیں وہیں رہ کر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے۔ تب ہم کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں.
upper chitral announcement 1 scaled

dc upper shah saood4 scaled

dc upper shah saood3 scaled

dc upper shah saood2 scaled

dc upper shah saood scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33422