Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کرونا وائرس اورہسپتالوں کی حالت زار، تحریک تحفظ حقوق چترال نے پشاورہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کردی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) آج تحریک تحفظ حقوق چترال نے ایڈوکیٹ سید رحمت علی شاہ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں گورنمنٹ کے خلاف پیٹیشن دائر کر دی۔ اس پیٹیشن کے پوائنٹس درجہ ذیل ہیں۔
1)اپر اور لوور چترال کے دونوں ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو اپگریڈ کیا جائے
2)چترال میں کوڈ-19 کے ٹسٹ کے لیے لیبارٹری قائم کیا جائے۔
3)ڈبلیو ایچ او اور حکومت پاکستان کے مقرر کردہ معیار کے مطابق قرنطینہ سنٹروں کو وہ سہولیات فراہم کئے جائے۔
4)انٹرا ڈسٹرکٹ لنک روڈز کی بندش کے دوران بیماروں کے نقل وحمل کا بندوبست کیا جائے چترالیوں کو اپنے گھر جانے دیا جائے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34748