Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کتاب گلدستہ آہل بیت آطہار اور امام مہدی کا ظہور…… محمد آمین گرم چشمہ

شیئر کریں:

جیسا کہ پہلے کالم میں تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا تھا کہ گلد ستہ اہل بیت آطہار جناب مولانا طارق جمیل صاحب کی کاوشوں پر مشتمل ایک اہم نوعیت کی تصنیف ھے جس میں قبلہ صاحب نے آہل بیت آطہار کے حالات و ذندگی پر جامع روشنی ڈالی ہے۔چونکہ امام مہدیؑ کے ظہور کا تذکرہ اسلام کے تمام مسالک کے علاوہ عیسائیت میں بھی لازمی اور متواقع ھے لھذا اس کالم میں امام مہدی کے ظھور کے حوالے سے گلدستہ اہل بیت آطھار میں سے اقتباسات پیش کریں گے۔
امام مہدیؑ کے آخر میں تشریف لانے کے مطابق اس قدر احادیث موجود ھیں کہ ان کی تشریف آوری ایک یقینی آمر ہے بلکہ جزایمان ھے۔
رسولؐ نے فرمایا میں تمہیں مہدی کی بشارت دیتا ہوں اور وہ اس وقت بھیجے جائیں گے جب لوگوں میں بہت اختلاف ہوگا اور بڑے بڑے ذلزے ائیں گےوہ اکر زمیں کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جبکہ ان کی امد سے قبل دینا ظلم و ستم سے بھر چکی ھوگی۔
آم الومینین حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسولﷺکو یہ فرماتے ھوئے سنا کہ مہدی حق پے اور وہ حضرت فاطمہؑ کی اولاد سے ھوگا۔آپؐ نے فرمایا ھے میری امت کے آخر میں ایک شخص مہدی ظاہر ھوگا۔اس کے دور میں اللہ تعالیٰ خوب بارشیں عطا فرمائے گا زمین بھی خوب ہیداوار دے گی اور اموال کو انصاف کے ساتھ برابر تقسیم کرےگا،مویشون کی کثرت ھوجائے گا اور اس کی امت کو بہت عظمت نصیب ھوگاوہ تقریبا سات،آٹھ سال رھےگا۔
رسولﷺ نے امام مہدی کی اتباع کا حکم دیاھے آپ (ص) نے ایک طویل حدیث میں آخر زمانے میں پیش انے والے فتنون سے اگاہ کرتے ھوئے فرمایا؛پھر مسلسل فتنے ظاہر ھوں گے یہاں تک کہ میرے آہلبیت میں سے ایک شخص کا ظہور ہوگا جس کو مہدی کیا جائے گااگر تم اسے پالو تو اس کی اتباع کرنا اور راہ راست والے لوگوں میں شامل ہونا۔مذید آپ نے فرمایا کہ پھر خلیفتہ اللہ مہدی ائےگا جب تم اس کی آمد کے معتلق سنو گے تو اس کے پاس حاضری دو اور اس کے ہاتھ پہ بیعت کرلو اگر تمہیں برف پر گھسٹ کر جانا پڑے۔

نبی (ص) نے امام مہدی کے نام و نسب کے حوالے سے یہ فرمایا ھے کہ مہدی مجھ سے ھوگا (یعنی میرے نسل سے ھوگا)دوسری حدیث میں ارشاد ھے مہدی میری نسل میں سے فاطمہ کی اولاد سے ھوگا۔اور اگر دنیا ختم ھونے میں صرف ایک دن بھی باقی رہ جائے اللہ پاک اس دن کو لمبا کرےگا ہیاں تک کہ میرے نسل میں سے ایک شخص کو بیھجےگاجس کا نام میرے نام کے موافق اور جس کے والد کا نام میرے والد کے نام کے موافق ھوگا۔امام مھدی کے جائے پیدایش کے حوالے سے آمیروالمومینن حضرت علی کا قول ھے کہ مدینہ میں ان کی پیدایش و پروریش ھوگی مکہ مکرمہ میں ان کی بیعت ھوگی اور بیت المقدس ان کی ہجرت گاہ ہوگی

امام مہدی کی فضائل و خصائص اتنی زیادہ ھیں کہ رسول خدا نے خود ان کو بیان کیاھے جیسا کہ آپ نے فرمایا ھے مہدی ہم آہل بیت میں سے ھوگا اللہ ایک ھی شب میں اس کو صلاح عطا فرمائیں گے۔تم لوگوں کا اس وقت خوشی کا کیا ھوگا جب تم میں عیسیٰ بن مریمؑ اسمان سے نازل فرمائے گا اور اس وقت تمہارا امام مہدی ھوگا جو تم میں سے ھوگا۔آپؐ نے مزید فرمایا کہ مہدی میرے ھی اولاد میں سے ایک شخص ھوگا جو میری سنت کی روشنی میں جہاد کرے گا جیسا کہ میں وحی کی روشنی میں جہاد کیا ھوں۔حضرت ابن عباس(رض) سے روایت ھے امام مھدی کے زریعہ اللہ تعالیٰ اس امت کی دکھ درد ٹالے گا اور اس کے عدل و برکت سے ہر ظلم کو مٹادے گا۔

اس ہستی کی شان کا کیا کہنا جن کو امام الانبیاء محمد (ص) اپنا کہیں اور جن کے فضائل خود اپنے زبان اطہر سے بیان فرمائیں اور لوگوں کو ان کی تعبداری کا حکم دے۔آپؐ نے فرمایا ،،مہدی،، مجھ سے ھوگا اس کی پیشانی کشادہ اور ناک بلندی مائل ھوگی وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔جیسا کہ پہلے ظلم و ستم سے بھر چکی ھوگی۔

امام مہدی اعلیٰ پیمانے کے اخلاق کا مالک ھوگا اگر دینا کےخاتمے میں ایک دن بھی باقی رہ جائے گی تو بھی اللہ متعال ایک ایسے شخص کو کھڑا کرے گا جس کا نام میرے نام جیسا ھوگا اور اخلاق میرے اخلاق جیسے ھونگے آپؑ کے حسن خلق کی ایک علامت یہ بھی لکھی گئی ھے کہ اپ غریب و مسکین لوگوں کےساتھ بہت نرم و مہربانی سے پیش انے والے ھوں گے۔

امام مہدی کے زمانے میں زمین میں برکات کا ظہورھوگا۔وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح زمین ظلم و ستم سے بھر چکی ھوگی۔امت محمدی جتنی اس کے زمانے میں خوشحال ھو گئ پہلے کبھی نہ ھوگی ھوتی۔اس زمانے ہر طرح خوشحالی ھی ھو گی۔

مختلف روایات میں علماء نے لکھے ھیں کہ امام مہدیؑ کے زمانے میں پھلوں کی بہتات ھوگی ۔پیداوار کی کثرت ھوگی مال کی فراوانی ھوگی مسلمانوں کی قوت و عظمت عام ھوگی دین اسلام کو غلبہ ھوگا دشمن زلیل ھوگا علاقے پر امن ھوں گے دینی احکام کا نظم و ضبط عروج پر ھوگا اور رزق عام ھوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
25267