Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 کتابوں کی پرنٹنگ کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان ٹیکسٹ بورڈ خیبرپختونخوا 

Posted on
شیئر کریں:

 کتابوں کی پرنٹنگ کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان ٹیکسٹ بورڈ خیبرپختونخوا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈکے ترجمان نے حال ہی میں میڈیا میں چلنے والی ان خبروں کی پُرزور نفی کی ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کتابوں کی پرنٹنگ کے لیے فنڈز نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ کیونکہ محکمہ تعلیم، خیبرپختونخوا اور خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ میں فنڈز کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اُنھوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ بھی خیبرپختونخوا حکومت کا ایک خودمختار ادارہ ہے۔ اور حکومت کی تمام پالیسیوں پر من و عن عمل کرتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نے اپنے وسائل اور صوبائی حکومت کی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے درسی کتب کی طباعت کے لیے پرنٹرز کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اور اِن درسی کتب کی طباعت شروع ہو چکی ہے۔ جبکہ تمام منتحب سنٹرز تک ترسیل اس مہینے کے آخر میں شروع ہو جائیگی۔ جبکہ دورافتادہ اور پسماندہ اضلاع کو ان کتب کی ترسیل میں ترجیح دی جائیگی۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نئے تعلیمی سالا -23 2022کی شروعات سے پہلے درسی کتب طلباء کو مہیا کی جائینگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
61132