Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کبل سوات سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، گورنر حاجی غلام علی

Posted on
شیئر کریں:

کبل سوات سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، گورنر حاجی غلام علی
حقائق کو جانے بغیر اور وقت سے پہلے بیانات دینا اچھی روایت نہیں ہے، گورنر حاجی غلام علی

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ کبل سوات سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی. حقائق کو جانے بغیر اور وقت سے پہلے بیانات دینا اچھی روایت نہیں ہے. واقعہ کا منفی پروپیگنڈہ کرنیوالے ملک و قوم کےدشمن ہیں، ایسے افسوسناک واقعات پر اپنی سیاست چمکانا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ ملک و قوم کیخلاف سازش ہے، عوام ایسے سازشی عناصر کو بے نقاب کر کے انکے عزائم خاک میں ملا کر رکھ دیں گے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر نے سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. گورنر نے کہا ہے کہ امن وامان کے قیام میں پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم دھشت گردی کے خلاف جنگ اور امن و استحکام کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73817