Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کاڑک کوراغ کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ، دو افراد جان بحق تین زخمی

شیئر کریں:

کاڑک کوراغ کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ، دو افراد جان بحق تین زخمی

اپرچترال(نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر سے ایک ویگو گاڑی بونی آرہی تھی کہ کوراغ کاڑک کے مقام پر حادثے کا شکار ہوٸی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق جبکہ تین زخمی ہیں جان بحق افراد میں ڈراٸیور امتیاز ولد وشلی ساکن کوشٹ بألا اورعلی شہزادولد شرف الدین ساکن ٹیک لشٹ بونی شامل ہیں زخمیوں میں زوجہ شرف الدین،اسرار الدین، زوجہ اسرار الدین ساکن دنین چترال شامل ہیں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتایی جارہی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76921