Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش قاضی کے 200لیٹر دیسی شراب چوری، چورکو دس دن کا ڈیڈ لائن، واپس نہ کرنے کی صورت میں کالاش عقیدے کے مطابق چور کے لئے بددُعا دینے کا فیصلہ

شیئر کریں:

کالاش قاضی کے 200لیٹر دیسی شراب چوری، چورکو دس دن کا ڈیڈ لائن، واپس نہ کرنے کی صورت میں کالاش عقیدے کے مطابق چور کے لئے بددُعا دینے کا فیصلہ

kalash qazi
چترال ( نمائندہ چترال ٹائم ) کالاش قبیلے کی معروف کالاش قاضی فضل اعظم ساکن بریر کے موشی خانہ کا دروازہ توڑ کر 200 لیٹر شراب چوری کرکے نامعلوم چور لے گئے ہیں،
تفصیلات کے مطابق کالاش ویلی بریر سے تعلق رکھنے والے کالاش کمیونٹی کی معروف قاضی فضل اعظم کے مویشی خانہ بمقام تاراڑینگ جو کہ اس کے گھر سے تقریباً 6 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے نامعلوم افراد نے مویشی خانہ کے دروازہ کو توڑ کر 200 لیٹر شراب بمع دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں جو کہ اپنے آنے والے تہوار چوموس یعنی چیتری ماس کے لے انگور کے شراب بنا کر تیار کرکے رکھا تھا۔
کالاش قاضی نے اس فعل کو بغیرتی اور افسوسناک قرار دیا ہے۔ کالاش قاضی نے ان چوروں کو 10 دن کا ٹائم دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10 دنوں کے اندر اندر اقرار کریں یا مجھ سے معافی مانگے ورنہ اپنے کالاش عقیدے کے مطابق ان افرادوں کوبد دوعائی ، اور دیگر کاروائی کی جائے گی۔ یادرہے کہ آنگور کا شراب کالاش مذہب میں مذہبی رسوم کے طور استعمال کیا جاتا ہے کالاش مذہب سے تعلق رکھنے افراد اپنے مذہبی رسومات کے موقع پر یہ دیسی شراب استعمال کرسکتے ہیں جس کے لئے حکومت کی طرف سے بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔ تاہم کمرشل استعمال اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو خریدوفروخت کی سختی سے پابندی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلی دفعہ کالاش قبیلے کے قاضی کی بھاری مقداد میں شراب چوری ہوگئے ہیں جن کی شاید پولیس میں بھی رپورٹ کرنا ممکن نہیں لہذا کالاش قاضی نے بددُعا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81035