Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کاغلشٹ فیسٹول کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ایس ایل ایف کے زیراہتمام صفائی مہم، آغاخان بوائےسکاوٹ ودیگر کی شرکت

شیئر کریں:

کاغلشٹ فیسٹول کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ایس ایل ایف کے زیراہتمام صفائی مہم، آغاخان بوائےسکاوٹ ودیگر کی شرکت

اپر چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز) پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد اپر چترال میں جشن کاغ لشٹ منایا گیاجوکہ یکم مئی سے 7 مئی 2024 تک جاری رہا۔ ہزاروں پرجوش مقامی اور غیر ملکی سیاحوں نے روایتی کھیلوں، ثقافتی پرفارمنسز اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔ اس جشن کے نتیجے میں ہر قسم کے فضلے اور کوڑا کرکٹ کا مسئلہ ماحول کو آلودہ کرنے اور جنگلی حیات کی رہائش گاہ کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بننے کا حدشہ تھا۔ اسی صورتحال کے پیش نظر سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور وائلڈ لائف ڈویژن چترال کے تعاون سے ماحول کو صاف رکھنے اور مستقبل کے لیے کاغلشٹ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے جشن کاغلشٹ میں صفائی و آگاہی مہم کا اہتمام کیا۔

 

سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن نے لوگوں کو ماحولیاتی مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے ایک معلوماتی کیمپ لگایا، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر، کمانڈنٹ 144 ونگ مستوج چترال سکاؤٹس، تحصیل چیئرمین، چیئرمین کاغلشٹ کمیٹی/ صدر پولو ایسوسی ایشن چترال سمیت سینکڑوں ظلباء اور دیگر افراد نے کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ میں ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں معلومات کو مزید پھیلانے اور SLF کے شروع کیے گئے مخصوص اقدامات کے متعلقہ بروشرز اور دوسرے معلوماتی موادتقسیم کیا گیا۔

 

اس کے علاوہ ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد صفائی مہم میں تمام لوگوں کو شامل کرنے اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اسماعیلی بوائے اسکاؤٹ اپر چترال، کاغلشٹ انتظامیہ کمیٹی کے اراکین، تحصیل ناظم، اور دیگر وی آئی پیز نے آگاہی واک اورصفائی مہم  میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ SLF اور اسماعیلی بوائے اسکاؤٹ اپر چترال کے رضاکاروں نے جشن کے دوران کوڑا کرکٹ جمع کیا اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائے۔

مجموعی طور پر، ان کوششوں کا مقصد جشن کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا اور آنے والی نسلوں کے لیے قاقلشٹ کے قدرتی حسن کو محفوظ رکھنا تھا۔

chitraltimes cleanliness drive kaghlasht qaqlasht slf upper chitral 2 chitraltimes cleanliness drive kaghlasht qaqlasht slf upper chitral 4 chitraltimes cleanliness drive kaghlasht qaqlasht slf upper chitral 5 chitraltimes cleanliness drive kaghlasht qaqlasht slf upper chitral 6 chitraltimes cleanliness drive kaghlasht qaqlasht slf upper chitral 7 chitraltimes cleanliness drive kaghlasht qaqlasht slf upper chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88474