Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کارگین گاوں میں 1988میں تعمیر شدہ ڈسپنسری تاحال اسٹاف سے محروم،

Posted on
شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے دورآفتادہ گاوں کارگین میں 1988 میں تعمیرشدہ ڈسپنسری تاحال بند ہے. علاقے کے عمائدین کے مطابق عمارت تعمیر ہونے کے بعد اب تک دروازہ کسی نے نہیں‌کھولا ، جس کی وجہ سے عمارت بھی بھوتوں‌کا مسکن بنا ہوا ہے . مگر کسی بھی قومی نمائندے یا محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ‌حکام نے بار بار مطالبے کے باوجود اسکی طرف توجہ نہیں‌دی . جوہمارے حکمرانوں‌کیلئے لمحہ فکریہ ہے . عمائدین کا کہنا تھا کہ اسی طرح کی ایک اور بلڈنگ استچ کے مقام پر تعمیر کی گئی تھی وہ بھی بند پڑا ہے .

علاقہ عمائدین نے ڈی ایچ او چترال، ایم پی اے چترال سمیت وزیر صحت خیبر پختونخواہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ اسپتال کے لئے تعمیر ہونے والی ان عمارتوں پر اسٹاف کی تعیناتی کرکے علاقے کے لوگوں کی بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
14988