Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کارفور اور الخدمت فاؤنڈیشن کے درمیان ماہِ رمضان میں مستحق افراد کو مدد فراہم کرنے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

شیئر کریں:

کارفورنے الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے رمضان عطیہ مہم کا آغاز کردیا

• کارفور اپنے صارفین کو سہولت دے رہا ہے کہ وہ رمضان کے عطیات الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے ضرورت مندوں تک پہنچاسکتے ہیں

لاہور(چترال ٹائمز رپورٹ): پاکستان میں ماجد الفطیم کی جانب سے فعال ادارے کارفورنے 21 فروری بروز پیر کو لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ ایک معروف ریٹیلر اور لوگوں کی فلاح کے لئے کام کرنے والی این جی او کے مابین ہونے والے اس معاہدے کا مقصدرمضان کے مقدس مہینے میں ضرورت مند گھرانوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔

ایم او یو پر دستخط کی اس تقریب میں ماجد الفطیم ریٹیل سے منسلک کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر انجینئر احمد حماد رشیدنے بھی شرکت کی۔

اس مہم کے ذریعے کارفوراور الخدمت فاوٗنڈیشن مقدس مہینے میں حالیہ مشکل حالات سے متاثرہزاروں افراد کی مددکا باعث بنیں گے۔ یہ تعاون پاکستان بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے پورے نیٹ ورک کوفراہم کیا جائے گا۔

کارفور پاکستان اپنے ملک بھر میں موجود 10 اسٹورز پرصارفین کے لیے خصوصی رمضان آفرکے ساتھ ساتھ رمضان ایسنشل باکسز بھی متارف کروائے گاجو کہ کارفور آؤٹ لیٹس سے الخدمت سے منسلک ہزاروں ضرورت مندوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

ماجد الفطیم ریٹیل سے منسلک کارفور پاکستان کے کنٹری مینیجر عمر لودھی نے اس شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ”اس اہم عطیہ مہم کا حصہ بننا ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے،جو کہ رحمت کے مہینے میں ہزاروں لوگوں کو ریلیف فراہم کرے گی۔“

انہوں نے مزید کہا کہ”یہ خاص طور پر عوام الناس کو درپیش سخت حالات کے پیشِ نظر ایک اہم اقدام ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کے مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ہمیں اس کاوش کا حصہ بننے پر فخر ہے جوماہِ رمضان میں کئی خاندانوں کی بہتر کفالت کا ذریعہ بنے گا۔“

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر انجینئر احمد حماد رشید نے کہاکہ، ”پاکستان بھر میں اس طرح کی بڑی عطیہ مہم کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے کوشش، عزم اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور ہم کارفورپاکستان کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اس کارخیر میں حصہ ڈالنے میں ہمارا ساتھ دیا۔ہم مشکلات کاشکار خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کی زندگی میں خوشی واپس لانے کے لئے پُرعزم ہیں۔“


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
58629