Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او اپر چترال تبدیل ، نوتعینات ڈی پی او ایس پی نذیر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Posted on
شیئر کریں:

ڈی پی او اپر چترال ذوالفقار تنولی تبدیل ، نوتعینات ڈی پی او ایس پی نذیر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز)ڈی پی او اپر چترال ذوالفقار تنولی تبدیل ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ ایس پی نذیر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوتعینات ڈی پی او اپر چترال پولیس لائن آمد پر ایس پی انوسٹی گیشن اپر چترال محمد ستار خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر چترال احمد عیٰسی خان ،ایس ڈی پی او سرکل مستوج محی الدین و دیگر افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔

اپر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی، بعد از اں انھوں نے یادگار شہدا میں حاضری دی اور پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی۔
ڈی پی او پولیس ہیڈ کوارٹر میں افسران اور دفتری عملے سے تعارفی ملاقات کی۔ ڈی پی او نے اپنے آفس میں پولیس کے افسران بالا کے ساتھ میں منعقد کیا۔ میٹنگ میں ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ جو بھی سائل پولیس اسٹیشن میں آجائے اسکا رپورٹ فلفور درج کرایا جائے۔ رپورٹ پر ملزم کو فوراً گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کی جائے اور تھانے میں آنے والے ہر سائل کے ساتھ شفقت اور نرم لہجے میں بات کی جائے۔ ساتھ یہ بھی بتایا کہ تمام افسران/جوانان رشوت /سفارش سے اجتناب کریں گے اور جس افسر /جوان کو کوئی مسلہ درپیش ہو ، دفتر ڈی پی او اکر اپنا مسلہ بتا سکتے ہیں۔

chitraltimes dpo upper chitral nazir khan 2

chitraltimes dpo upper chitral nazir khan shuhada salami2

chitraltimes dpo upper chitral nazir khan shuhada salami chitraltimes dpo upper chitral nazir khan shuhada salami1 chitraltimes dpo upper chitral nazir khan 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63718