Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی اواپرچترال ذوالفقار تنولی نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا،عمائدین کے ساتھ نشست

Posted on
شیئر کریں:

بونی (ذاکرزخمی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار تنولی نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالنے کے بعد اپنے آفس میں عمائدین اپر چترال کے ساتھ ایک اہم نشست کا اہتمام کیا جس میں علاقے کے سیاسی ، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ میٹنگ کے آغاز میں بونی بازار کے صدر اور کابینہ کی جانب سے ڈی پی او چترال کو چترالی ٹوپی اور ہار پہنا کر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ۔ تعارف کے بعد عمائدین علاقہ نے علاقے کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی ، عمائدین کا کہنا تھا کہ علاقے میں بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے ، اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہرین جاری ہے اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو مزید احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ جبکہ علاقے میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
.
ڈی پی او ذوالفقار تنولی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی کا بحران سارے لوگوں کو متاثر کیا ہے جس کے حوالے سے میں نے ڈی سی اپر چترال کے ساتھ بھی میٹنگ کا اہتمام کیا تھا اورسب مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

dpo upper chitral 3

dpo upper chitral 2

dpo upper chitral 1 scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31537