Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی سی ٹی آئی اور برٹش کونسل کے اشتراک سے صوبہ بھر سے جیتنے والے 26 سکولوں میں انعامات تقسیم

شیئر کریں:

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی انٹرنیشنل سکول ایوارڈ تقریب میں شرکت
جیتنے والے سکولوں نے مختلف سٹالز بھی لگائے جن میں تربیت کے دوران بنائے گئے ماڈلز بھی شامل تھے
26جتنے والے سکولوں کو بین الاقوامی طور پر منظور شدہ سرٹیفیکیٹس دئے گئے جو کہ عرصہ تین سال تک کارآمد رہیں گے

جیتنے والے سکولوں میں چترال اپر سے ایک جبکہ لوئر چترال سے تین سکولز بھی شامل

british council intnl school award chitralschools gghss warijun


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے برٹش کونسل اور ڈی سی ٹی ای کے اشتراک سے تربیت مکمل کرنے اور پورے صوبے میں پوزیشنز حاصل کرنے والے 26 سکولوں کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ و طالبات میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔یہ بین الاقوامی طور پر منظور شدہ سرٹیفکیٹس عرصہ تین سال تک کارآمد رہیں گے سکول لیڈر اور سربراہان نے سکول لیڈرشپ اور کنکٹنگ کلاس رومزپروگرام کے تحت لیڈرشپ، سنگل نیشنل کریکولم، کنٹنٹ اور ڈیجیٹل لٹریسی پر جدید تربیت حاصل کرکے بہترین پوزیشن حاصل کیں۔پشاور کے مقامی ہوٹل میں انعامات دینے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کوالٹی ایجوکیشن اور سہولیات کی فراہمی پر بہترین کام جاری ہے اب ہر کلاس میں استاد ہوگا بہت جلد میرٹ پر مزید 23 ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں۔

british council intnl school award chitralschools3

محکمہ کے حکام کو میری ہدایت ہے کہ آنے والے دو سالوں کے لئے ڈیٹا اکھٹا کریں۔ ایک دن بھی ایک کلاس روم ٹیچر کے بغیر نہیں ہوگا جس دن ٹیچر ریٹائر ہو گا اگلے دن پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے عارضی طور پر استاد بھرتی کریں گے یہ ہمارا ویژن ہے اور کابینہ سے منظوری لے کر یہ پروگرام جلد از جلد شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں فخر سے کہتا ہوں کہ پچھلے آٹھ سالوں میں محکمہ تعلیم میں وہ کام ہوا اور وہ انقلابی اہداف حاصل کیے جو 70 سالوں میں نہیں ہوئے یہی عمران خان کا ویژن اور پارٹی منشور ہے۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے اساتذہ کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بنیادی مسائل ٹائم سکیل اور فور ٹائیر فارمولے کی منظوری پر کام جاری ہے اساتذہ پوری توجہ بنیادی تعلیم پر دیں بہت جلد کابینہ سے ان مطالبات کی منظوری لوں گا۔ مگر اساتذہ نے بہترین نتائج دینے ہیں۔

british council intnl school award chitralschools1

شہرام خان ترکئی نے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کہا کہ سکولوں میں باقی ماندہ سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ 6 ارب روپے کا فرنیچر خریدا جا رہا ہے جس سے 26 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے جبکہ آئی ٹی کی تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھ کر سمارٹ سکول ایجوکیشن پروگرام شروع کردیاہے اور اب کے بعد ہر سال تین لاکھ بچوں کو ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن پروگرام کے تحت تربیت دیں گے۔ جن سکولوں میں سہولیات پوری ہیں ان کو مکمل طور پر آئی ٹی پر شفٹ کر رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے اساتذہ کرام اور سکول لیڈرزپر زوردیا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات سکھائیں۔ سچ بولنے کی تبلیغ کریں اور ان کے دلوں میں انسانیت کی قدر ڈالیں۔ تقریب سے سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن شہباز طاہر ندیم، ڈائریکٹر ڈی سی ٹی آئی گوہر خان اور برٹش کونسل کی ڈاکٹر نشاط ریاض نے بھی خطاب کیا۔

british council intnl school award chitralschools gghss warijun upper chitral


تقریب کے اختتام پر پورے صوبے کے مختلف اضلاع سے پوزیشن حاصل کرنے والے 26سکولوں کے سربراہان کوانعامات اور سرٹیفکیٹس دیے گئے

یادرہے کہ برٹش کونسل ایوارڈ کیلئے اپر چترال سے صرف ایک سکول گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول وریجون اور لوئر چترال سے تین گورنمنٹ گرلز ہائری سیکنڈری سکول شیاقوٹیک، گورنمنٹ ہائی سکول بلچ اور گورنمنٹ مڈل سکول جغور چترال لوئر شامل تھے۔

british council intnl school award chitralschools2 1024x461 1
chitraltimes ISA winner schools kp


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
56470