Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایس ایل کیبل بچھانے کے باوجودچترال کے اسٹوڈنٹس انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم،نوٹس لیا جائے

شیئر کریں:

چترال کے طول وعرض میں ڈی ایس ایل کیبل بچھانے کے باوجودتاحال انٹرنیٹ کی سہولت میسرنہیں،طلباو طالبات کے آن لائن کلاسز بری طرح متاثر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پی ٹی سی ایل نے گزشتہ د وسالوں کے دوران ضلعے کے مختلف علاقوں ایون، دروش سے لے کر اپر چترال کے وریجون، شاگرام، مستوج اور لاسپور تک ڈی ایس ایل کے کیبل تو بچھادئیے لیکن سروس چالو نہ کرنے کی وجہ سے چترال کے طول وعرض میں ہزاروں طالب علم ان لائن کلاسز لینے سے محروم ہیں جن کا انتظام کرونا وائرس کی خطرے کے باعث انٹرنیٹ پر کئے گئے ہیں جبکہ پرائمری سکول سے لے کر یونیورسٹی تک گزشتہ چار ماہ سے بند ہیں۔مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کے سامنے اپنے مشکلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی سال کو بچانے کے لئے حکومتی اور غیر حکومتی تعلیمی اداروں نے ان لائن کلاسز کا اہتمام کیا ہے اور بعض اداروں میں بچوں کو ہوم ورک بھی دئیے اور چیک کئے جارہے ہیں لیکن چترال میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ یہ ادارے اپنے تدریسی شیڈول کے عین مطابق چالو ہیں۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل حکام کی انتہائی ناقص کارکردگی پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اربوں روپے خرچ کرکے مردان سے چترال کے سب سے دورافتادہ گاؤں لاسپور مستوج تک فائبرآپٹک کیبل تو بچھادئیے لیکن ان کو چالو کرنے میں تساہل سے کام لیا جارہاہے۔ جبکہ کیبل بچھانے کی آڑ میں سڑکوں کوبھی تباہ وبرباد کیا گیا مگرتاحال علاقے کے عوام انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں ۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اس مجرمانہ غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36411