Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈینگی بخار کے بارے میں عوامی آگاہی کے سلسلے میں صوبہ بھر کے خطباء کو ہدایات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌صوبے بھر میں تعینات ضلعی، تحصیل خطباء و آئمہ مساجد کو آگہی مہم میں بھرپور شرکت کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا۔ایڈمنسٹریٹر اوقاف ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور،خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کے ضلع تحصیل خطباء اور آئمہ مساجد اوقاف کو ڈینگی بخار سے بچاؤ کے بارے میں عوامی آگاہی کا ٹاسک سونپ دیا۔اس بارے میں محکمہ کی جانب سے ایک مراسلے کے ذریعے صوبہ بھر کے تمام خطباء کو ہدایت جاری کیں کہ جمعتہ المبارک کے خطبات کے علاوہ دیگر اہم مواقع پر عوام کو ڈینگی بخار سے بچنے سے متعلق شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے ڈینگے بخار تیزی سے پھیلتا جارہا ہے جس کی ایک بڑی وجہ عوام میں آگاہی کا فقدان اور اس سے بچاؤ گی تدابیر سے لاعلمی ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے آگاہی مہم میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا بھی بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔اس وقت محکمہ اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا کے ماتحت 25 اضلاع اور 56 تحصیلوں میں ضلعی و تحصیل خطباء اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اس کے علاوہ تقریباً 77 اوقاف مساجد میں آئمہ \ خطباء تعینات ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
26933