Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری،چترال سے پشاور453 روپے مقرر

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نئے کرایہ نامے جاری کردیا ہے جس کا اطلاق پورے ملاکنڈ ڈویژن میں یکم دسمبر سے لاگو ہے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 109 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے مینگورہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 213 روپے مقرر، ایئر کنڈیشنڈ کوچ کا کرایہ 248 روپے، عام بس کا کرایہ 187 روپے اورلگژری بس کا کرایہ 285 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ نئے جاری کردہ کرایہ نامے کے مطابق مینگورہ سے کانجو فلائن کوچ کا کرایہ پانچ روپے، مینگورہ سے منگلاور 12 روپے، مینگورہ سے کبل 12 روپے، مینگورہ سے ناگوہا 27 روپے، مینگورہ سے پانڑ دوروپے، مینگورہ سے شگئی 6 روپے اور مینگورہ سے سنگوٹا 10 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح الپوری سے مینگورہ تک فلائن کوچ کا کرایہ 81 روپے، پیر بابا سے پشاور 191 روپے، ملاکنڈ سے پشاور 146روپے، دیر اپر سے پشاور 310 روپے، تیمرگرہ سے پشاور 219 روپے اور چترال سے پشاور 453 روپے مقرر کیا گیاہے۔جبکہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معذور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42993