Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 ڈیجیٹل پیس بلڈر کے زیر اہتمام  سوشل میڈیا کو طاقتور اور پرامن ٹول کے طور پر استعمال کرنے کے موضوع پر سیمینار

شیئر کریں:

 ڈیجیٹل پیس بلڈر کے زیر اہتمام  سوشل میڈیا کو طاقتور اور پرامن ٹول کے طور پر استعمال کرنے کے موضوع پر سیمینار

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز) ڈیجیٹل پیس بلڈر کے زیر اہتمام ایک سمینار سوشل میڈیا کو طاقتور اور پرامن ٹول کے طور پر استعمال کرنا کے موضوع پر ٹاؤن ہال چترال میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت معروف سوشل ایکٹوسٹ اور روز کے چیرمین ہدایت اللہ جبکہ مہمان خصوصی ایکٹنک تحصیل چترال ناظم سجاد احمد تھے۔اور گیسٹ اسپیکر کے طور پر فریدہ سلطانہ فری مدعو تھے۔

ڈیجیٹل پیس بلڈر کے پراجیکٹ لیڈر مریم سوہانی نے اپنے ادارے پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور دیگر عہدے داروں پروجیکٹ اسسٹنٹ الویا عاشی ایکٹویٹی منیجر ستارہ بیگ جنرل سکریٹری سہیل احمد اور فنانس سکریٹری وجاہت بیگ کا شرکاء سے تعارف کرایا۔اسٹیج سکریٹری کے فرائض معروف سوشل ایکٹویسٹ اور پرائیڈ آف چترال کے ایڈمن خلیل احمد نے انجام دی۔جبکہ شرکاء میں وکلاء۔پرفیسرز۔اساتذہ اور یونیورسٹی ۔کالج کے سٹوڈنٹس شامل تھے۔

اس موقع پر مقرریں فریدہ سلطانہ فری۔مریم سوہانی۔وقاض ایڈوکیٹ۔پروفیسر ظہور الحق دانش۔فدا الرحمن۔ہدایت اللہ اور مہمان خصوصی سجاد احمد نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا جدید دور کا سماجی رابطے کا بہتریں ذریعہ ہے۔اس کے مثبت استعمال سے معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور اس کے نتیجے میں پہنچنے والےنقصانات سے مساجد مدارس یونیورسٹی اور کالج ۔سکول سطح پر پروگرامات کے زریعے نوجوانوں کو آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے اپنی نوجوان اولاد پر نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بعض نوجوانوں نے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرکے کاروباری دنیا میں نام پیدا کیا ہے۔ایکٹنگ چیرمین نے ویلج کونسل سطح پر سوشل میڈیا کے حوالے اور اسکے مثبت پہلوں کو اجاگر کرنے کیلیے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes digital peace builders seminar on social media chitraltimes digital peace builders seminar on social media faree chitraltimes digital peace builders seminar on social media town hall chitraltimes digital peace builders seminar on social media waqas chitraltimes digital peace builders seminar on social media zahoor

chitraltimes digital peace builders seminar on social media fida

chitraltimes digital peace builders seminar on social media khalil chitraltimes digital peace builders seminar on social media team maryam sohani


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
66189