Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈگری کالج بونی کے طلباء کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی اور جلسہ

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے طلباء نے پیر کے روز اپنے مطالبات کے حق میں خاندان کالج سے ریلی نکال کر بونی چوک پہنچ کر احتجاجی جلسہ منعقد کیا ۔سٹوڈنٹ رہنما اپنے بنیادی مسائل جن میں پینے کے پانی کی قلت ،ٹیچینگ اسٹاف کی کمی،ٹرانسپورٹ کا مسلہ اور فرنیچر کی عدم دستیابی پر شدید نعرہ بازی اور تقریریں کی ،مسائل فوری حل نہ ہونے کی صورت میں شدید رد عمل کی دھمکی دی ۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے سٹوڈنٹ رہنماوں سے اکر میٹنگ کی اور ان کے مسائل کو بنیادی اور جائز قرار دیکر اولین فرصت میں حل کرنے کی یقین دہانی کی جس پر طلباء اپنا احتجاج پر امن طور پر منتشر کردی۔

احتجاجی ریلی سے تحریک حقوق اپر چترال کے انفارمیشن سیکریٹری پرویز لال,اورڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکریٹری قاضی ممتاز ودیگر نے بھی خطاب کیا اور طلبا کے مسائل کو جائز قرار دیتے ہوئے ان کےساتھ بھر پوریکجتہی کا اظہار کیا گیا ۔

chitraltime booni degree college protest
chitraltimes students of govt college booni protest upper chitral 3
chitraltimes students of govt college booni protest upper chitral 6
chitraltimes students of govt college booni protest upper chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54931