Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لویر چترال کے زیر صدارت منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلیِ سطح اجلاس 

Posted on
شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر لویر چترال کے زیر صدارت منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلیِ سطح اجلاس

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی زیر صدارت ضلع میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ڈی سی آفس لوئر چترال میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہواجس میں متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی غور حوص ہوا اوراس حوالے سے ضلع میں کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ منشیات جیسے ناسور سے ضلع کو پاک اور صاف کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور تمام ادارے منشیات جیسے ناسور کو روکنے کے لیے اور علاقے کو نشے سے پاک کرنے کے حوالے سے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

 

دریں اثناء ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد انوار الحق کی ہدایت پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ وقاص مسعود چودھری نے رمبور شیخاندہ میں عوام کے سہولت کی خاطراور ان کی دہلیز پرفوری انصاف فراہم کرنے کے لیے کیمپ کورٹ کا انعقاد کیا۔کیمپ کورٹ میں انہوں نے علاقے کے عوام کے مسائل سنے اور حل کر دیئے۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے تمام مجسٹریٹس کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ ولوگوں کے باہمی تنازعات اور چھوٹے موٹے مسئلے کو موقع پر حل کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں کیمپ کورٹ کا انعقاد کریں تا کہ اس اقدام سے عوام کو انصاف کے حصول میں کوئی دشواری نہ ہو۔

 

chitraltimes ac chitral mobile court kalash valley


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
66611