Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد عمران کے زیر صدات نیشنل امیونائزیشن ڈیز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد عمران کے زیر صدات نیشنل امیونائزیشن ڈیز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) 3سے 7جون تک جاری رہنے والی سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز (ایس این آئی ڈی) کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان کے زیر صدارت منعقدہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی نے مہم کے لئے تیار کردہ پلان شرکاء کے ساتھ شئیر کیا جس کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ لویر چترال میں یہ مہم صرف سات یونین کونسلوں ارندو، عشریت، دروش ون، دروش ٹو، ایون اور شوغور، گرم چشمہ میں چلائی جائے گی جس کے لئے 181موبائل ٹیمیں اور 13فکسڈ ٹیمیں اور کئی ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی محمد عمران خان نے کہاکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی موجود گی کے بعد صورت حال تشویش ناک ہوگئی ہے جس میں معاشرے کا ہر فرد اپنا بھرپور حصہ ڈال دے اور اس بات کویقینی بنائی جائے کہ پانچ سال سے کم ایک بچہ بھی پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے علاقے کے مشران کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اس قومی کاز کے لئے پولیو ٹیموں کو مکمل سپورٹ کرے تاکہ وطن عزیز کے خوبصورت چہرے سے اس مہلک بیماری کا داغ مکمل طور پر اور ہمیشہ کے لئے مٹ جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر، ڈی ایس پی چترال سجاد حسین، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر اسد، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ اور دوسرے موجود تھے۔

chitraltimes polio eradication meeting 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89240