Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کاآغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ “اکاہ” اپر چترال کے سٹاک پائل اورشجرکاری مہم کا افتتاح

شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کاآغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ “اکاہ” اپر چترال کے سٹاک پائل اورشجرکاری مہم کا افتتاح

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے جمعرات کے روز اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے جدید ترین اور قیمتی ریلیف ائٹمز سے لیس ریجنل سٹاک پائل کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اپر چترال ڈاکٹر ارشاد احمد، ایم،ایس ڈاکٹر فرمان ، کیٹگری ڈی ہسپتال بونی ، ریجنل پروگرام منیجر اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ محمد ولی، صدر اسماعلیہ کونسل اپر چترال امتیاز عالم  اور دوسرے موجود تھے۔

صدر اسماعلیہ کونسل اپر چترال نے ریجنل سٹاک پائل میں موجود ریلیف ائٹم کی کل تعداد، ان کی نوعیت ، معیار اور ہنگامی حالات میں ان کے استعمال سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی حالات میں اغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک خصوصاً اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے کردار اور کاموں کو بھرپورسراہا ۔ انہوں نے اس بات کی تائید کی کہ اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے کردار ہنگامی حالات میں ہمیشہ اہمیت کی حامل رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کا سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون شاندار اقدام ہے جس طرح انہوں نے اج ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کے خطیر مالیت کے  جدید ترین الات فراہم کرکے کیا۔

chitraltimes dc upper chitral irfanuddin inagurated akah stockpile 1 chitraltimes dc upper chitral irfanuddin inagurated akah stockpile 2 chitraltimes dc upper chitral irfanuddin inagurated akah stockpile 3

 

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے ڈپٹی کمشنر افس اپر چترال اور اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے ریجنل سٹاک پائل بمقام گہلی بونی میں پودے لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال ،اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اپر چترال ، ایم،ایس، کیٹگری ڈی ہسپتال بونی، صدر اسماعلیہ کونسل اپر چترال، سب ڈویژنل فارسٹ افسر اپر چترال، ریجنل پروگرام منیجر اغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ اپر چترال ،چیپس کے  چیئرمین جعفر دوست اور ممبران، ڈی،سی افس کے سٹاف ممبرز اور مختلف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اس موقع پر تمام عوام الناس سے گزارش کی کہ وہ بھی شجرکاری کا حصہ بنیں اور ذیادہ سے ذیادہ پودے لگاکر اپر چترال کو سرسبز و شاداب بنائیں۔

chitraltimes dc upper chitral inagurated plantation campaign akah office upper chitral 2 chitraltimes dc upper chitral inagurated plantation campaign akah office upper chitral 3 chitraltimes dc upper chitral inagurated plantation campaign akah office upper chitral 4 chitraltimes dc upper chitral inagurated plantation campaign akah office upper chitral 5 chitraltimes dc upper chitral inagurated plantation campaign akah office upper chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86610