Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنراپرچترال کا مختلف کاروباری مراکز کا دورہ، رمضان المبارک کے دوران ناجائزمنافع خوروں کے خلاف بھاری جرمانہ لگانے کے ساتھ ساتھ ان کو عید کے بعد جیل سے رہا کیا جائے گا۔ محمدعرفان الدین

Posted on
شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنراپرچترال کا مختلف کاروباری مراکز کا دورہ، رمضان المبارک کے دوران ناجائزمنافع خوروں کے خلاف بھاری جرمانہ لگانے کے ساتھ ساتھ ان کو عید کے بعد جیل سے رہا کیا جائے گا۔ محمدعرفان الدین

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ہمراہ اج ہیڈکوارٹر بونی میں مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے نرخنامے سمیت اشیاء خوردونوش کےمعیار اور مقدار چیک کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کاروباری حضرات کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے گیس کے نرخوں کا بھی جائزہ لیا اور گیس ڈیلرز کو سرکاری نرخنامے کے مطابق گیس فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کاروباری حضرات کو واضح کیا کہ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ لگانے کے ساتھ ساتھ ان کو عید کے بعد جیل سے رہا کیا جائے گا۔

chitraltimes dc upper chitral muhammad irfan visit bazar 2 chitraltimes dc upper chitral muhammad irfan visit bazar 3 chitraltimes dc upper chitral muhammad irfan visit bazar 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86252