Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر(DAE) کے سالانہ امتحانات 25اپریل2018سے شروع ہوں گے

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے الحاق شدہ تمام کالجوں اور اداروں کیلئے مذکورہ بورڈ کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر(DAE) کے سالانہ امتحانات 25اپریل2018سے شروع ہوں گے مذکورہ بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں امتحانی داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کیلئے امتحانی داخلہ فارم اور فیس بغیر لیٹ فیس 22فروری2018تک جمع کرائی جا سکتی ہے جبکہ220روپے لیٹ فیس کے ساتھ یکم مارچ تک،دگنی امتحانی فیس کیساتھ8مارچ اور تین گنا امتحانی لیٹ فیس کے ساتھ15مارچ2018تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔مذکورہ بالا آخری تاریخ کے بعد کسی امتحانی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائیگا۔اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
3114