Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بونی میں ڈاکٹروں‌کی کمی کے خلاف احتجاجی سلسلہ شروع کرنیکا فیصلہ

شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپر چترال بونی میں فوری طور پر ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں ورنہ تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے زبردست احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) تحریک حقوق اپر چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں‌کہا گیا ہے کہ اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں گزشتہ کئی مہینوں سے ڈاکٹروں‌کی کمی کا سامنا ہے . جس کی وہ سے رات کے وقت ہسپتال کو بند کردیا جاتا ہے ، جبکہ صبح کے وقت او۔پی۔ڈی میں کم از کم دو سو سے ڈھائی سو مریضوں کے معائنے کے لیے صرف ایک ڈاکٹر موجود ہوتا ہے جو کہ نہ صرف ڈاکٹر پہ بے جا بوجھ ہے بلکہ مریضوں کی زیادتی کی وجہ سے ڈاکٹر کیلئے ان کا معقول اور توجہ سے معائنہ بھی ممکن نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کے اوقات میں اسی ڈاکٹر کو بسا اوقات دوبارہ ہسپتال میں موجود رہنا پڑتا ہے۔ ہسپتال میں رش کی وجہ سے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک حقوق عوام کے پلیٹ فارم سے کئی مرتبہ قراردادوں اور جلسوں کے زریعے ارباب اختیار کے نوٹس میں یہ بات لائی جا چکی ہے۔ شندور فیسٹیول کے موقع پر بونی میں تحریک حقوق عوام کے عمائدین نے ڈی۔جی ہیلتھ کے ساتھ اپنی نشست میں یہ مسئلہ خصوصی طور پر اٹھایا تھا اور انھوں نے جلد ڈاکٹروں کی تعیناتی کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا ہے۔ پچھلے دنوں مقامی موٹل بونی میں ایک تقریب کے دوران ایم۔این۔اے اور ایم۔پی۔ایز صاحبان کے سامنے بھی یہ مسئلہ رکھا گیا ہے لیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
تحریک حقوق عوام اپر چترال متعلقہ اداروں اور مجاز افسران سے گزارش کرتی ہے کہ ہسپتال میں جلد از جلد ڈاکٹروں کی تعیناتی کا انتظام کریں۔ بصورت دیگر تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق تحریک حقوق عوام سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کرےگی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہ داری متعلقہ اداروں پر ہوگی۔
thq hospital booni notice
Booni hospital doctors shortage 1
Booni hospital doctors shortage 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25702