Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ چترال لوئر کا پہلا اجلاس، ٹرن آوٹ کو بڑھانے کیلئے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ چترال لوئر کا پہلا اجلاس، ٹرن آوٹ کو بڑھانے کیلئے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ چترال لوئر کا اجلاس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لوئر چترال فلک ناز کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔جس میں نادرا، محکمہ تعلیم،محکمہ صحت، سماجی بہبود، ریڈیوپاکستان، پریس کلب، لوکل گورنمنٹ، اقلیتی ممبران، سول سوسائٹی اور مقامی سوشل میڈیا رپورٹرز سمیت معاشرے کے مختلف طبقات کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ووٹروں خصوصا خواتین کے ٹرن آؤٹ کو بڑھانے کے لیے شرکاء نے اپنے اپنے مشورے دئیے ،اجلاس میں خاص طور پر ان مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی کہ انتخابی عمل میں پسماندہ طبقے کو کس طرح مرکزی دھارے میں لایا جائے، جن میں خاص طور پر خصوصی افراد، خواتین، ٹرانس جینڈر اور اقلیتی ووٹرز شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے اجلاس کو تبایا  کہ پچھلے جنرل الیکشن میں چترال میں ووٹ ڈالنے کی شرح 55 فیصد تھی، جس کو آئندہ الیکشن میں بڑھانے اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہر مکتبہ فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں ڈائیریکٹر نادرا مختاراعظم، ڈی ڈی ای او شاہد حسین، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، نصرت جبین ، ڈی ڈی ای او فیمل ایجوکیشن زبیدہ خانم ، ناظرہ شاہ، امتیاز االدین، سیف الرحمن عزیز, اشتیاق احمد، انت بیگ ودیگر نےمشورہ دیا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے جس کی اگہی دینے اور ٹرن آوٹ کو بڑھانے کے لئے میڈیا کے ساتھ ، مذہبی رہنماوں، تعلیمی اداروں اور مختلف محکمہ جات کے حکام کو کمیٹی میں شامل کیا جائے ، اور ساتھ پولینگ اسٹیشن وپولنگ بوتھ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، اجلاس میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ چترال میں ٹرن آوٹ کو کم کرنے میں موسمی حالات کا بھی عمل دخل ہوتا ہے ، اور دوردراز کے علاقوں میں ٹرانسپورٹ کا نہ ہونا بھی ایک رکاوٹ ہے اورساتھ سردیوں میں اکثر فیملی گرم شہروں کی طرف رخ کرتے ہیں جسکی وجہ سے ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہوتا ہے۔ اس موقع پر ڈی ای سی نے بتایا کہ ووٹ کے اندراج ، اخراج اور درستگی کیلئے اخری تاریخ 25اکتوبر مقرر کی گئی ہے لہذا اس موقع سے فائدہ اُٹھاکر اپنے ووٹ کی صحیح اندارج کو یقینی بنایا جائے۔

chitraltimes district voter education committee chitral lower meeting 4 chitraltimes district voter education committee chitral lower meeting 1

chitraltimes district voter education committee chitral lower meeting 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80492