Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈاکٹر فیاض رومی کو اپر چترال کے ڈی ایچ او کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ صحت کے منیجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے افسر ڈاکٹر فیاض رومی کو اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی اضافی ذمہ داری دی گئی جس کا انہوں نے بدھ کے روز چارج لے کر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ ڈاکٹر فیاض خیبر میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے ساتھ یونیورسٹی آف میلبورن اسٹریلیا سے ہیلتھ منیجمنٹ کی ڈگری MPHحاصل کرلی اور امریکہ میں واقع ادارہ اے کے ایف سے ہسپتال منیجمنٹ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلی ہے۔ا نہیں پبلک ہیلتھ منیجمنٹ میں آٹھ سال کا تجربہ بھی حاصل ہے جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال، کوارڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو پروگرام، فوکل پرسن ٹی بی کنٹرول پروگرام شامل ہیں جبکہ اس وقت وہ ای پی آئی جیسی اہم پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر کے طور پر چترال میں تعینات ہیں۔ ان کی اپر چترال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی اضافی ذمہ داری سے اس نوزائیدہ ضلعے کے عوام میں صحت کے شعبے میں بہتری کی امیدیں پیدا ہوئی تھیں کیونکہ ضلعے کی قیام کے ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود ابھی تک ہیلتھ کا مناسب ڈسٹرکٹ آفس قائم نہیں ہوا تھا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41988