Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈاکٹرطاہرالقادری نے قومی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

لاہور(سی ایم لنکس) ڈاکٹرطاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایک دن میں نہیں کیا بلکہ فیصلے میں پارٹی کی مرکزی شوریٰ اور مرکزی کونسل کی مشاورت شامل ہے۔ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ قومی بیداری، شعوراورفکر کے لیے رہنمائی کرتا رہوں گا لیکن اب باقی زندگی ماندہ زندگی تصنیف و تالیف اورامت کاشعور اجاگر کرنیپرصرف کروں گا۔پاکستان عوامی تحریک ختم نہیں کی وہ اپنا کام جاری رکھیگی۔انہوں نے کہا کہ 10جلدوں پرقران انسائیکلوپیڈیاتیارکرلیاہے، 40جلدوں پرمشتمل سنت انسائیکلوپیڈیاکاکام جاری ہے جو کہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں پارلیمنٹ صرف ایک ڈبیٹ کلب ہے،پارلیمنٹ میں بیٹھیلوگ صرف اپنیمفادات کادفاع کرتیہیں۔انتخابی نظام دھاندلی،کرپشن اورلوٹ مارکیسہاریکھڑاہے۔پارلیمنٹ میں جانیوالیپرندوں کی طرح پارٹیاں بدلتیہیں،جس تبدیلی کی باتیں کی گئیں وہ نظرنہیں ا?ئی،احتساب کادروازہ کھلاہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خون کیآخری قطرے تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ لڑیں گے،پانچ سال میں پہلی بار سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ہوئیں لیکن معاملہ وہیں کھڑا ہے جہاں 5سال پہلے کھڑاتھا۔حکومت بتائے کس کے کہنے پررپورٹ معطل کرائی گئی،حکومت شہداء کیورثاکوانصاف دلانیکی ذمیداریاں ادا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے آئندہ ملک میں سزا نہیں سمجھوتہ نظر آرہا ہے،سابق حکمران جو سزا بھگت رہے ہیں وہ غیر سنجیدہ ہے۔اگر سزا سنجیدہ ہوتی تو اب تک لوٹی ہوئی رقم واپس آ چکی ہوتی۔مسئلہ کشمیر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے کشمیری ذبح ہورہے ہیں لیکن عالمی طاقتوں نے اس ظلم روکنے کیلیے ایک جملہ تک نہیں کہامجھے تولگتاہے کہ معاملے پرعالمی طاقتیں آن بورڈ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسانیت کاتعلق ختم ہوگیاہے اب دنیا میں مفادات کاتعلق ہے اوربڑی طاقتیں طاقتور ظالموں کے ساتھ کھڑی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
26125