Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ ہیومن رائٹس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوموٹو ایکشن لینے کی ہدایت

شیئر کریں:

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ ہیومن رائٹس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوموٹو ایکشن لینے کی ہدایت

پشاور( چترال ٹایمزرپورٹ)خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر برائے قانون، پارلیمانی امور و انسانی حقوق سید ارشد حسین شاہ کے دفتر میں صوبے میں انسانی حقوق کی صورتحال اور انسانی حقوق کی اپ گریڈیشن اور مضبوطی کے لیے درکار ضروری اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ قانون کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ ہیومن رائٹس کی ٹیم نے شرکت کی۔ وزیر قانون کو صوبے میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال اور انسانی حقوق کے مینڈیٹ پر عمل درآمد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل کو درپیش چیلنجز کے بارے میں پریزنٹیشن دی گئی۔ ٹیم نے مقامی سطح پر بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ڈویژنل سیٹ اپ کے قیام اور دیگر متعلقہ امور پر روشنی ڈالی۔ وزیرقانون نے ٹیم کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ حلقوں کے ساتھ فوری طور پر اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ریونیو کے محکموں کے ساتھ جلد ایک میٹنگ بلائی جائے گی تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری میں بہتر اداراجاتی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔ نگران وزیر نے محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کریں تاکہ انسانی حقوق سے متعلق آگاہی بہترطریقے سے پھیلائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کو اپنی کارکردگی کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانِک میڈیا کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں موقع پر موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کرنی چاہیے اور ایسے معاملات میں زیادہ سے زیادہ سوموٹو ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا مِشن ان کے دل کے قریب ہے اور وہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کواَنسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان اور صوبے کا بہتر امیج ابھر سکے۔

امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم

نیویارک(سی ایم لنکس) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے۔یہ بات انہوں نے نیویارک میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ نگراں وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام مظالم کا شکار ہیں اس مسئلے کو آج عالمی سطح پر پیش کریں گے، آج اقوام متحدہ کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ملک میں بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ا ٓئی ایم ایف نے ہمارے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79440