Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹرٹرانسپورٹ کی تمام بس آڈوں میں کرونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت

شیئر کریں:

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرصوبے بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 6099 گاڑیوں پر تقریباً ساڑھے پندرہ لاکھ روپے جرمانہ کیا: سیکرٹری ٹرانسپورٹ
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چار اڈے مکمل سیل اور 363 اڈوں کو وارننگ جاری: سیکرٹری ٹرانسپورٹ


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ارشد خان آفریدی نے ہدایت کی کہ تمام بس اڈوں میں کرونا ایس او پیز واضح طور پر آویزاں کرنے اور ان پر عملدرآمد کرنے سمیت تمام مسافروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنایا جائے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بس اڈوں پر باقاعدگی سے سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے اور مسافروں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی جائے اور اس طرح تمام گاڑیوں کے عملے کو ایس او پیز پر عملدرآمدکی باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

دریں اثنا محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرصوبے بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 6099 گاڑیوں پر تقریباً ساڑھے پندرہ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے ہیں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چار اڈے مکمل سیل اور 363 اڈوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 622 اڈے اور 11287 گاڑیوں کو چیک کیا گیا ہے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42027