Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 630 ہوگئی، وائرس کئی ملکوں تک پھیل گیا

Posted on
شیئر کریں:

بیجنگ(آئی آئی پی)چین میں کورونا وائرس نے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 630 ہوگئی ہے اور یہ وائرس کئی ملکوں تک پھیل گیا ہے۔ چین کی جانب سے جاری کردی اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس نے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 630 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں 30 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ چین کی سرزمین سے باہر 30 کے قریب دوسرے ممالک میں بھی 240 سے زیادہ افراد متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے فلپائن اور ہانگ گونگ میں بھی دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
………….

بیجنگ،چین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک نوزائیدہ بچے میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہرکردیا
بیجنگ(چترال ٹائمزرپورٹ) چین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک نوزائیدہ بچے میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق بچہ ووہان شہر میں وبا کے مرکز میں گذشتہ اتوار کو پیدا ہوا تھا۔ پیدائش کے 30 گھنٹے بعد اس میں وائرس کی موجودگی کا پتا لگانے کا ٹیسٹ کیا گیا کیونکہ بچے کی ماں کورونا وائرس سے متاثر تھی۔ ٹیسٹ سے بچے میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق بچے میں بخار یا کھانسی جیسی کوئی علامات نہیں تھیں تاہم اسے سانس لینے میں تکلیف تھی۔ ایکسرے فوٹوگرافی سے پھیپھڑوں میں انفیکشن کا انکشاف ہوا۔
……………
.
واشنگٹن،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے چین کی صلاحیت پراعتماد کا اظہار
واشنگٹن(چترال ٹائمزرپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے چین کی صلاحیت پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاوس میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پھنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں چین کی طاقت اورصلاحیت قابل تعریف ہے،دونوں رہنماوں نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔وائٹ ہاس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے امریکہ اورچین میں طے پانے والے حالیہ فیز ون تجارتی معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قراردیا اور اس پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31783